بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘سبزتوانائی کی کھلی رسائی کے ذریعہ قابل تجدیدتوانائی کو فروغ دینے کے لئے بجلی کے ضابطے 2021’’ کے مسودے کو تقسیم کیاگیا


بجلی کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پرمسودے کے ضابطے جاری کئے  ؛ آراءطلب کی گئی  ہیں

Posted On: 16 AUG 2021 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16؍اگست:بجلی کی وزارت نے گرین انرجی اوپن ایکسزکے ذریعہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے بجلی کے ضابطوں 2021کے مسودے کو سرکولیٹ کیاہے ۔ انھوں نے بجلی کی ویب سائٹ  پرانھیں ڈالاہے اور30 دن کے اندرآراء طلب کی ہیں ۔ بجلی کی وزارت کی ویب سائٹ ہے https://powermin.gov.in/ 

یہ ضابطے فضلے  سے توانائی پلانٹس سمیت سبزتوانائی کی خریداری اورکھپت کے لئے تجویز کئے گئے ہیں ۔ یہ مسودہ قواعد ایسے ہیں جن میں ذیلی شقیں ہوں  گی ، جن میں تفصیلات فراہم کی گئی ہوں گی ، ان تفصیلات میں قابل احیاء خریداری ذمہ داریاں (آرپی او)  سبزتوانائی ، عام رسائی کلیدی ایجنسیاں ، سبزتوانائی ، عام رسائی کے سلسلے میں اجازت نامے فراہم کرنے کے ضوابط ، بینکنگ اورسبسیڈی  سمیت دیگرمحصولات وغیرہ شامل ہیں ۔

محصول سے متعلق ان ضابطوں کے ان مسودوں میں تجویز کیاگیاہے کہ سبزتوانائی کے لئے محصول مجاز کمیشن کے ذریعہ طے کیاجائے گاجو قابل تجدیدتوانائی کی بجلی کی خرید کی اوسطاً لاگت ، کراس سبسیڈی چارجیز ( اگرکوئی ہے ) اور گرین توانائی فراہم کرنے کے لئے لائسنس تقسیم کرنے کی تمام لاگت کااحاطہ کرتے ہوئے سروسز چارجیز پرمشتمل ہوسکتی ہے ۔

گرین ہائیڈروجن سود ے کے ضابطوں میں کہا گیا ہے کہ ''گرین ہائیڈروجن '' ایک ایسا ہائیڈروجن ہے جو قابل تجدید توانائی وسائل سے بجلی کے استعمال کرنے کے لیے کیا جا تا ہے۔ صنعتوں سمیت قانونی حیثیت رکھنے والی کمپنیاں گرین ہائیڈروجن کو خرید کر اپنے (Renewable Purchase Obligations)یعنی مختلف صنعتوں پر قابل احیاء توانائی کی خریداری کی لازمی ذمہ داری کی تکمیل کے تقاضوں کو بھی پورا کر سکتی ہیں۔

گرین ہائیڈروجن کی مقدار کاتعین تین مساویانہ اصولوں پر کیا جائے گا جن کا تعین ایک میگاواٹ کے بقدر گرین ہائیڈروجن اور اس سے تیار کی گئی بجلی نیز اس ہائیڈروجن کو مختلف شکلوں میں بدل کر قابل احیاء توانائی وسائل کے طور پر بروئے کار لائے جانے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ان قواعد کو مرکزی کمیشن کی جانب سے مشتہر کیا جائیگا۔

سبز توانائی تک کھلی رسائی کے لیے ان مجوزہ رہنما خطوط میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ اس ضابطے کے مطابق مناسب کمیشن کو اپنے ضابطوں کو نافذ کرنا ہوگا تاکہ ان صارفین تک گرین اینرجی اوپن ایکسس یعنی سبز توانائی تک رسائی حاصل کی جا سکے جو صارف اپنی سبز توانائی کی کھپت کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سبز توانائی کی کھلی رسائی کے لیے ان تمام درخواستوں کو زیادہ سے زیادہ 15 دنوں میں منظوری دی جائے گی۔

سبز توانائی کی کھلی رسائی کے تحت بجلی لینے والے صارفین کے لیے سپلائی میں کوئی حد نہیں ہوگی بشرطیکہ ٹائم بلاکس کی کم سے کم تعداد جیسی متناسب صورتحال موجود ہوجن کے لیے صارف کو استعمال شدہ بجلی کی تعداد کو تبدیل نہ کرنا پڑے جو کھلی رسائی کے ذریعہ عائد کی جا سکتی ہے تاکہ تقسیم کار لائسنس یافتہ اداروں کے ذریعہ مطلوبہ مطالبے کو پورا کرنے میں وسیع فرق کو درگزر کیا جاسکے۔

****************

ش ح۔ش ر۔ ح ا۔ع آ

U NO. 7910


(Release ID: 1746368) Visitor Counter : 347