امور داخلہ کی وزارت
یوم آزادی 2021 کے موقع پر فائر سروس، ہوم گارڈ (ایچ جی) اور سول ڈیفنس (سی ڈی) کے اہلکاروں کو صدر جمہوریہ کا تمغہ
Posted On:
14 AUG 2021 12:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 اگست 2021: ہر سال یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر صدر جمہوریہ کا تمغہ برائے شجاعت (گیلنٹری) نیز تمغہ برائے امتیازی خدمات (ڈسٹنگویشڈ سروس) نیز شجاعت اور مستحسن خدمت (میریٹوریئس سروس)کے تمغے اور فائر سروس، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کے اہلکاروں کو کو دیے جاتے ہیں۔
یوم آزادی 2021کے موقع پر 86 اہلکاروں کو فائر سروس تمغوں سے نوازا گیا ہے۔
ان میں سے 26 اہلکاروں کو شجاعت (گیلنٹری) کے کارناموں کے لیے فائر سروس میڈل سے نوازا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ فائر سروس تمغہ برائے امتیازی خدمت (ڈسٹنگویشڈ سروس) 10 اہلکاروں کو دیا گیا ہے اور فائر سروس تمغہ 50 اہلکاروں کو مستحسن خدمات (میرٹوریئس سروس) کے لیے دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یوم آزادی 2021 کے موقع پر 55 اہلکاروں کو ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس میڈلز سے بھی نوازا جا رہا ہے۔ ان میں سے 05 اہلکاروں صدر ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس میڈل فار ڈسٹنگویشڈ سروس اور اور 50 اہلکاروں کو ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس میڈل فار میرٹوریئس سروس سے نوازا گیا ہے۔
فائر سروس میڈل اور ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس میڈل ایوارڈ یافتگان کی فہرست ضمیمے میں منسلک ہے۔
***
U. No. 7856
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1745930)
Visitor Counter : 225