صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نےمجموعی طور پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا 53 کروڑکا نشانہ پار کرلیا ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً63 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی سردست شرح 97.45 فیصد قائم ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں38,667 نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال (3,87,673) ہے، جو مجموعی معاملوں کی 1.21فیصد ہے
یومیہ مثبت معالوں کی شرح پچھلے 19دنوں سے 3 فیصد سے کم ہے، جو فی الحال (1.73 فیصد) ہے
Posted On:
14 AUG 2021 9:33AM by PIB Delhi
بھارت نے مجموعی طور پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا 53 کروڑ کا نشانہ پار کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کے لئے 60,88,437سیشنز منعقد کئے گئے ، جس میں مجموعی طور پر 53,61,89,903 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران63,80,937 ٹیکے لگائے گئے۔
ان میں شامل ہیں:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,46,330
|
دوسری خوراک
|
80,69,421
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,82,67,067
|
دوسری خوراک
|
1,20,58,038
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
19,16,49,945
|
دوسری خوراک
|
1,44,94,525
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,59,91,624
|
دوسری خوراک
|
4,49,05,898
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
8,05,91,149
|
دوسری خوراک
|
3,98,15,906
|
مجموعی تعداد
|
53,61,89,903
|
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
بھارت میں شفایابی کی شرح 97.45 پر قائم ہے۔
عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,13,38,088افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ 35,743مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے ہیں ۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن38,667 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ اڑتالیسدن سے مسلسل 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر ایسا ممکن ہوا ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد آج 3,87,673 ہے، جو کہ ملک بھر میں مجموعی مثبت معاملوں کا 1.21 فیصد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور پورے ملک میں مجموعی طور پر 22,29,798ٹیسٹگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک49.17 کروڑ (49,17,00,577) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح سردست 2.05 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 1.73فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 19 دنوں 3 فیصد سے نیچے ہے اورمسلسل 68 ویں دن بھی 5 فیصد سے نیچے ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (14.08.2021)
U NO:7842
(Release ID: 1745692)
Visitor Counter : 234
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam