وزارتِ تعلیم
حکومت ، مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت بنانے کے لئے ، تعلیم اور مہارتوں کے درمیان وسیع تر تال میل وضع کرنے پر کام کررہی ہے
پیداواریت میں اضافہ کرنے اور معیشت کو آگے لے جانے کے لئے مہارت کی صلاحیت سازی کلیدی حیثیت رکھتی ہے: جناب دھرمیند رپردھان
مرکزی وزیر تعلیم کا ‘ روزگار وضع کرنے اور صنعت کا ری - ذریعہ معاش کے لئے آگے کی راہ ’ سے متعلق سی آئی آئی کے خصوصی مکمل اجلاس سے خطاب
Posted On:
12 AUG 2021 1:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی12 اگست2021: ‘ روزگار وضع کرنے اور صنعت کا ری - ذریعہ معاش کے لئے آگے کی راہ ’ سے متعلق سی آئی آئی کے خصوصی مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم اور مہارتی فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیند ر پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریند رمودی کی قیادت کے تحت معیشت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور ہندوستان کا مستقبل بہت تابناک نظر آتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیداواریت میں اضافہ کرنے اور معیشت کو آگے لے جانے کے لئے مہارت کی صلاحیت سازی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
جناب پردھان نے اجاگر کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو اکیسویں صدی کی مہارتو ں لیس کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی ( این ای ٹی) 2020 میں تصور کیا گیا ہے، حکومت تعلیم اور مہارتوں کے درمیان وسیع تر تال میں وضع کرنے کے لئے کام کررہی ہے تاکہ مستقبل کے لئے تیار افرادی قوت پیدا کی جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیم پالیسی ایک جامع تعلیمی حیاتیاتی نظام وضع کرنے میں مد د دے گی اور فطری طور پر یہ اقتصادی نمو کی راہ ہموار کرے گی۔
وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ تعلیم ادارے اور مہارت کے فروغ کے مراکز وبا کے دوران متاثر ہوئے ہیں البتہ حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈجیٹل مشمولات تیارکرکے تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے مزیدمطلع کیا کہ مستقبل قریب میں ہر گاؤں کو اعلیٰ رفتار انٹرنیٹ سے منسلک کردیا جائے گا اور یہ وسیع پیمانے کی ڈجیٹائزیشن کی کاوشیں نئی تعلیم ، مہارت اور صنعت کاری کے ایکو نظام وضع کررہی ہے۔
جناب پردھان نے زور دیا کہ اساتذہ ، معاشرہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ٹکنالوجی سوسائٹی کی ازسرنو تشکیل کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹکنالوجی کے وسیع تراستعمال اور تغیر پذیر معاشرے کے ساتھ ہی ہمارے اساتذہ کو نئی مہارتوں سے لیس اور موجودہ مہارتوں میں اِضافہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ اب جب ہم ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو ’’ منارہے ہیں تو ہمیں اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے یکجا ہوکر کام کرنا چاہئے جو کہ ہندوستان کو ایک آتم نربھر بھارت بنانے کے مقصد کے تئیں قیادت کریں گے۔
ڈ ی سی ایم شری رام لمٹیڈ کے صدر نشین اور سینئر ایم ڈی جناب اجے شری رام ، سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندر اجیت بنرجی پرتھم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈاکٹر گائتری واسودیون اور صنعت کے دیگر ماہرین نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
U-7776
(Release ID: 1745126)
Visitor Counter : 208