وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے کنوّر میں تودہ کھسکنے کے سانحے میں جاں بحق افراد کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 11 AUG 2021 9:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی12 اگست2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کنور میں  تودہ کھسکنے کے واقعے میں  جانوں  کے اتلاف پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

 وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا :

‘‘ کنور میں  تودہ کھسکنے کا سانحہ  بہت افسوس ناک ہے  ۔دکھ کی اس گھڑی میں  میرے خیالات  اُ ن کے کنبوں کے ساتھ ہیں ، جنہوں نے اپنی جانیں  گنوائی ہیں۔زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے دعاگوہوں۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پھنسے ہوئے افراد کے لئے ہرممکن  مدد فراہم کی جارہی ہے۔’’

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7765



(Release ID: 1745073) Visitor Counter : 140