ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت7 اگست 2021 کو7 واں قومی ہتھ کرگھا دیوس منائے گی
کنی ہاما، جموں و کشمیر،کوولم، کیرالہ اور موہ پارہ، گولا گھاٹ آسام میں ہتھ کرگھا دستکاری گاؤوں کی نمائش کی جائے گی
کانچی پورم، تملناڈو میں ڈیزائن ریسورس سینٹر کاافتتاح کیاجائے گا
بنکر خدمات مرکز کی عمارت کا رائے گڑھ، چھتیس گڑھ میں افتتاح ہوگا
قومی ہتھ کرگھا ترقی کارپوریشن کی طرف سے خرید کار- فروخت کار میٹنگ ورچوئل طور پر منعقد کی جائے گی
سات اگست سے 11 اگست اور 19 اگست سے22 اگست 2021 تک مائی گو ( ایم وائی جی او وی ) پورٹل کے ذریعہ ہتھ کرگھا کے موضوع پر طلباء اور عام لوگوں کے لئے ایک کوئز پروگرام منعقد کیاجارہا ہے
Posted On:
06 AUG 2021 1:37PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت 7 اگست 2021 کو 7 واں یوم قومی ہتھ کرگھا منانے جارہی ہے، اس دن ہتھ کرگھا بنکر برادری کو اعزاز دیاجاتا ہے اور اس ملک کےسماجی اور معاشی ترقی میں اس طبقے کے تعاون کو اجاگر کیاجاتا ہے۔ہمارے ہتھ کرگھا وراثت کا تحفظ کرنے اور ہتھ کرگھا بنکروں کو اور کاریگروں کو وسیع تر مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے کے عزم کا پھر سے اعادہ کیاجاتا ہے۔ اس سال ٹیکسٹائل کی وزارت اس دن کو منانے کے لئے کنونشن سینٹر، دی اشوک، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں ایک تقریب کاانعقاد کرنے جارہی ہے۔اس تقریب کی صدارت، ٹیکسٹائلز ، تجارت وصنعت، امور صارفین اور خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کریں گے اور ٹیکسٹائلز اور ریلویز کی وزیرمملکت محترمہ درشنادرجوش مہمان خصوصی ہوں گی۔ ٹیکسٹائلز کے سکریٹری جناب یوپی سنگھ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
آزادی کے 75 ویں سال میں، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک قوم کی حیثیت سے ہم لوگوں پر ہتھ کرگھا منصوعات خریدنے اور#MyHandloomMyPride. سے جڑ کر ان کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لئے زور دیا ہے۔
ہتھ کرگھا ، جو ہمارے ملک کی گراں مایہ اور متنوع ثقافتی وراثت کی علامت ہے، ایک ایسا اہم شعبہ ہے جو ملک کے دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں لوگوں کو ذریعہ معاش مہیا کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو خواتین کو ، جو کہ کل بنکروں کا 70 فیصد ہے اور خواتین کاریگروں کو بااختیار بناتا ہے۔ہمارے جدوجہد آزادی میں سودیشی تحریک ایک بہت واضح تحریک تھی، اس تحریک میں، جو 7 اگست1905 کو شروع ہوئی تھی،گھریلو صنعتوں اور سودیشی کے جذبے کو حوصلہ دیا گیا تھا، جس میں ہتھ کرگھا بنکر بھی شامل تھے۔2015 میں بھارتی حکومت نے 7 اگست کو ہرسال ہتھ کرگھا سے متعلق قومی دن(این ایچ ڈی) کے طور پر منانے کافیصلہ کیا۔ہتھ کرگھا کے پہلے قومی دن کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 7 اگست 2015 کو چنئی میں کیا تھا۔اس کے بعد سے ہتھ کرگھے کے قومی دن کے حوالے سے وارانسی، گوہاٹی، جے پور اور بھوبنیشور میں تقریبات کاانعقاد ہوتا رہا ہے۔ہندوستانی حکومت ہتھ کرگھا شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں ہمارے ہتھ کرگھا بنکروں اور مزدوروں کی مالی طور پر مدد کی جارہی ہے اور ان کی لا جواب دستکاری کے لئے ان کے اندر فخر کا احساس جگایا جارہا ہے۔
ٹیکسٹائل کی وزارت متعلقہ ریاستی حکومتوں کے تعاون کے ساتھ، کوولم، تھرواننتھا پورم، کیرالہ، موہ پارہ گاؤں، ضلع گولا گھاٹ، آسام، اور کنی ہاما، بڈگام، سری نگر میں ہتھ کرگھا دستکاری گاؤں قائم کررہی ہیں۔ ان مقامات پر دستکاری گاؤں قائم کرنے کا مقصد ملک کی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اضافی طور پر راغب کرنا اور علاقے کے مشہور ہتھ کرگھا اور دستکاری مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔
ہتھ کرگھا 7 ویں قومی دن کے موقع پر نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ درج ذیل سرگرمیوں کا منصوبہ ہے:
- کانچی پورم میں ڈیزائن ریسورس سینٹر(ڈی آر سی) کاافتتاح۔
- ڈیولپمنٹ کمشنر(ہتھ کرگھا) کے ذریعے تیار کردہ دستکاری گاؤں کی درج ذیل مقامات پر نمائش۔
- کوولم (ضلع تھرواننتھا پورم، کیرالہ)
- موہ پارہ( ضلع گولا گھاٹ، آسام)
- کنی ہاما(ضلع بڈگام، جموں وکشمیر)
.III قومی ہتھ کرگھا ترقی کارپوریشن( این ایچ ڈی سی) کے ذریعہ ورچوئل طریقے پر خریدکار- فروخت کار میٹنگ کا انعقاد،
.IV رائے گڑھ میں بنکر خدمات مرکز(ڈبلیو ایس سی) کی عمارت کاافتتاح،این آئی ایف ٹی کے ذریعہ تمام بنکر خدمات مراکز میں ڈیزائن ریسورس مراکز(ڈی آر سی ایس) مرحلے وار طریقے سے قائم کئے جارہے ہیں،جہاں برآمد کاروں ، مینوفیکچررس ، ڈیزائنروں، بنکروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کی طرف سے استعمال کئے جانے کے لئے ڈیزائنوں اور وسائل کی ایک طویل فہرست دستیاب ہو گی۔
وزیراعظم کی کھلی دعوت پر، قومی ہتھ کرگھا ترقی کارپوریشن(این ایچ ڈی سی) کے ذریعہ 7 ویں یوم قومی ہتھ کرگھا کے سلسلے میں قومی سطح کی‘‘ مائی ہینڈ لوم، مائی پرائڈ ایکسپو’’ کاانعقاد 1 اگست سے 15 اگست 2021 تک دہلی ہارٹ آئی این اے، نئی دہلی میں کیاجارہا ہے۔اس نمائش میں ہتھ کرگھا پروڈیوسر کمپنیاں اور بنکر ملک بھر سے ملک بھر کے ہتھ کرگھا کلسٹروں سے آئی ہوئی ہتھ کرگھا مصنوعات کو فروخت کے لئے پیش کررہے ہیں۔ اس نمائش میں 22 ریاستوں سے تعلق رکھنے والی125 سے زیادہ ہتھ کرگھا ایجنسیاں/ قومی ایوارڈیافتگان شرکت کررہے ہیں۔یہ نمائش عام لوگوں کے لئے 11 بجے صبح سے شام 8 بجے تک، لگاتار 15 دن یعنی 15 اگست 2021 تک کھلی رہے گی اور توقع ہے کہ 10 ہزار سے زیادہ لوگ اس نمائش کو دیکھنے آئیں گے۔
اس نمائش میں ہندوستان کے کچھ پرکشش مقامات سے منگائی گئی ہتھ کرگھا مصنوعات نمائش نیز فروخت، دونوں مقاصد سے پیش کی جائے گی۔ ان کی مختصر فہرست ذیل میں دی جارہی ہے۔
آندھرا پردیش
|
کلم کاری ہتھ کرگھا ڈریس میٹریل
|
· بہار
|
بھاگلپوری تسر سلک ساڑیاں اور ڈریس میٹریل
|
· کرناٹک
|
الکل سلک ساڑیاں ، بستر کی چادر، دوپٹہ
|
مدھیہ پردیش
|
چندیری ساڑیاں، سوٹ، دوپٹہ
|
· منی پور
|
منی پور روایتی ہتھ کرگھا مصنوعات
|
· میزورم
|
میزورم روایتی ہتھ کرگھا مصنوعات
|
اڈیشہ
|
سنبھل پوری ایکت ساڑیاں، ڈریس میٹریل
|
· پنجاب
|
پھولکاری
|
· راجستھان
|
سوتی بستر کی چادر، تولیاں، یوگا میٹ
|
اترپردیش
|
بنارسی ساڑیاں، سوٹ، ڈریس میٹریل
|
مغربی بنگال
|
کامدانی ساڑیاں ، ڈریس میٹریل، اسٹول
|
تملناڈو
|
سلم ساڑیاں، ڈریس میٹریل
|
تلنگانہ
|
پوچم پلی ایکت ساڑیاں، ڈریس میٹریل
|
سات سے 11 اگست 2021 تک مائی ہینڈ لوم، مائی پرائڈ نمائش کاانعقاد ہتھ کرگھا برآمدات فروخت کونسل کی طرف سے کمیونٹی ہال، نیا موتی باغ، نزد ہوٹل لیلا پیلس میں بھی کیاجائے گا۔
اس کے علاوہ تمام بنکر خدمات مراکز، انڈین انسٹیوٹ آف ہینڈ لوم ٹیکنالوجیز، قومی ہتھ کرگھا ترقی کارپوریشن کے دفتروں، ہینڈ لوم برآمدات فروخت کونسل، این آئی ایف ٹی کیمپس، ریاستی حکومت کے ہتھ کرگھا سے متعلق محکموں اور ہتھ کرگھا کلسٹروں میں بھی مقامی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔ سات اگست سے 11 اگست اور 19 اگست سے22 اگست 2021 تک مائی گو ( ایم وائی جی او وی ) پورٹل کے ذریعہ ہتھ کرگھا کے موضوع پر طلباء اور عام لوگوں کے لئے ایک کوئز پروگرام منعقد کیاجائے گا۔
خاص خاص ہتھ کرگھا کی صنعتوں والی ریاستوں کی تفصیلات اور ہتھ کرگھا بنکروں اور کاریگروں کی تعداد ذیل میں فراہم کی گئی ہے۔
چوتھے کل ہند ہتھ کرگھا اعداد وشمار 2020-2019)
نمبرشمار
|
پیرا میٹر
|
چوتھے ہتھ کرگھا اعداد وشمار
|
1
|
ہتھ کرگھوں کی تعداد
|
28.20 لاکھ
|
2
|
کنبوں کی تعداد
|
31.44 لاکھ
|
3
|
ہتھ کرگھا کاریگروں کی مجموعی تعداد
|
35.22 لاکھ
|
a)
|
بنکروں کی کل تعداد
|
26.74 لاکھ
|
b)
|
جڑے ہوئے کاریگروں کی مجموعی تعداد
|
8.48 لاکھ
|
5
|
ہتھ کرگھا کاریگروں کے ایک سال میں کام کاج کے دنوں کی اوسط تعداد
|
207
|
ہتھ کرگھا سے جڑی اہم ریاستیں
نمبرشمار
|
ریاستیں
|
ہتھ کرگھا کاریگروں کی تعداد
|
1
|
آسام
|
12,83,881
|
2
|
مغربی بنگال
|
6,31,447
|
3
|
تملناڈو
|
2,43,575
|
4
|
منی پور
|
2,24,684
|
5
|
اترپردیش
|
1,90,957
|
6
|
آندھرا پردیش
|
1,77,447
|
7
|
تریپورہ
|
1,37,639
|
8
|
اڈیشہ
|
1,17,836
|
9
|
اروناچل پردیش
|
94,616
|
10
|
کرناٹک
|
54,791
|
****************
(ش ح۔س ب ۔ رض)
U NO. 7713
(Release ID: 1744731)
Visitor Counter : 255