وزارت سیاحت

پچاس کروڑ ویکسین خوراکیں سیاحت کے لئے اعتماد کا بڑا قدم

Posted On: 09 AUG 2021 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی 09  اگست 2021:سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (DoNER) کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین کی ٹیکہ کاری کے 50 کروڑ کے نشانے کو پار کرنے سے سیاحت کے شعبے میں اعتماد بڑھے گا۔

’’پچاس کروڑ کووڈ ٹیکے دیئے جانے کے بعد ہم نے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ ہندوستان اپنے عوام، صحت نگہداشت کارکنوں اور نریندر مودی سرکار# سب کو ویکسین مفت ویکسین‘‘ کی مربوط کو ششوں سے عالمی وباء سے ابھر رہا ہے۔

یہ وزیر موصوف کا ٹوئیٹ ہے۔ https://twitter.com/kishanreddybjp/status/1423674302314868741?s=20

image0011RVX.jpg

مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ سیاحت کی بحالی میں ٹیکہ کاری کا ایک اہم رول ہے۔ ’’سب کے لئے ٹیکہ کاری پروگرام سے نہ صرف سیاحت کی صفت کو پھر سے ابھرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے غیر ملکی سیاحوں میں اعتماد بڑھے گا اور اس طرح گھریلو سیاحت کی بحالی میں مدد ملے گی‘‘۔ انھوں نے تمام شہریوں اور سیاحت سے متعلق لوگوں پر زور دیا کہ وہ ویکسین لینے کے لئے آگے آئیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ ہوسکیں۔ تاہم انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں وزارت صحت کی جانب سے تجویز کردہ احتیاطی اقدامات مثلاً جسمانی دوری رکھنا، ماسک پہننا وغیرہ پر عمل کرنا چاہئے۔

مرکزی وزیر نے ٹیکہ کاری کی تیز مہم کے لئے وزیر اعظم کی سربراہی میں کئے گئے مختلف سرگرم اقدامات کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج جو نتائج ہم دیکھ رہے ہیں وہ وزیر اعظم کی بصیرت افروز قیادت کے تحت ہماری حکومت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئےہیں۔ ہم نے ویکسین کی تیاری کے لئے تندہی سے کوشش کیں اور پھر دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے روزانہ سب سے زیادہ ٹیکہ کاری کی‘‘۔

وزیر موصوف نے پیش پیش رہنے والے صحت کارکنوں اور دیگر طبی عملے کی محنت اور ان کے کاموں کو بھی سراہا۔’’میں تمام فرنٹ لائن صحت کارکنوں بشمول ڈاکٹرز ، نرسوں، میونسپل کارکنوں ، آشا ورکرز اور سرکاری ملازمین کو سلام کرتا ہوں۔ یہ لوگ ٹیکہ کاری کا پروگرام شروع ہونے سے بھی پہلے کووڈ-19 کے خلاف سرکشا کوچ تھے‘‘۔

image002G3DQ.jpg

مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ سب کو ویکسین کی خوراک دینے کے نئے مرحلے کا آغاز کے بعد سے اس مہم میں جو تیزی  دیکھنے کو ملی ۔ اس سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے ۔ اس مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم 21 جون 2021 کو شروع ہوئی تھی۔ ’’صرف 20 دن میں دس کروڑ ویکسین دی گئیں اور اس سے یونیورسل ٹیکہ کاری کے لئے حکومت کی سرگرمی کا پتہ چلتا ہے۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7651


(Release ID: 1744124) Visitor Counter : 178