وزارت دفاع

بھارتی فوجی دستہ روس میں فوج کے بین الاقوامی کھیل کودمقابلوں میں حصہ لے گا

Posted On: 09 AUG 2021 9:56AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی09 اگست2021: بھارتی  فوج کا 101 ممبروں پر مشتمل دستہ 22 اگست سے 4ستمبر 2021 تک فوج کے بین الاقوامی کھیل کود مقابلے 2021  میں شرکت کے لئے روس روانہ ہوگا۔ یہ دستہ آرمی اسکاؤٹ ماسٹرس مقابلے ( اے ایس ایم سی ) ، ایلبرو س  رنگ  ، پولر اسٹار ، اسنائپر فرنٹئر اور سیف روٹ گیمس میں  حصہ لے گا اور اونچائی والے دشوارگزار  علاقوں ، آپریشن ان سنو، اسنائپر ایکشن  کمباڈ انجنٹرنگ میں مختلف ڈرلس میں  اپنی مہارت  پیش کرے گا۔ یہ دستہ اوپن واٹر اور فالکن  ہنٹنگ گیمز کے لئے ایک ایک مشاہد بھی بھیجے گا، جس میں  شرکت کرنے والی ٹیموں کی طرف سے پونٹون  برج لیئنگ  اور یو اے وی کرو اسکلس کی  رونمائی کی جائے گی۔

ہندوستانی فوجی دستہ اسکریننگ کی تین  سطحوں کے بعد فوج کے بہترین  مختلف  حصوں  سے منتخب کیا گیا ہے۔ ان سالانہ کھیلوں میں شرکت دنیا کی فوجوں میں بھارتی دستے کی  پیشہ ورانہ صلاحیت کی سطح  کی ایک جھلک ہے۔ یہ مقابلے فوج سے فوج کے درمیان تعاون کو بھی  نمایاں کرتے ہیں۔ پچھلی بار بھارت جیسلمیر  میں آرمی اسکاؤٹس  ماسٹرکمپٹیشن میں   8  ملکوں میں  پہلے مقام  پرآیا تھا۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-7615


(Release ID: 1743949) Visitor Counter : 243