وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 9 اگست کو پی ایم – کسان اسکیم کی اگلی قسط جاری کریں گے

Posted On: 07 AUG 2021 1:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 07  اگست       وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 اگست 2021 کو 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم – کسان) اسکیم کے تحت مالی معاونت کی اگلی قسط جاری کریں گے۔ اس کے ذریعہ  9.75 کروڑ سے زیادہ فائدہ  حاصل کرنے والے کسان خاندانوں کو 19،500 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی جا سکے گی۔ وزیر اعظم پروگرام کے دوران فائدہ حاصل کرنے والے کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

 

پی ایم – کسان کے بارے میں

پی ایم – کسان اسکیم کے تحت ، فائدہ  حاصل کرنے والے کسان خاندانوں کو ہر سال 6000 روپے کی  مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے اور یہ مالی معاونت 2000روپے کی تین قسطوں میں  ہر 4  مہینے پر ادا کی جاتی ہے۔ یہ رقم براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے مطابق ،اب تک 1.38 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سمان راشی کسان خاندانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جا چکی ہیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود ہوں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7577



(Release ID: 1743611) Visitor Counter : 234