الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جی 20 ڈیجیٹل منسٹرز کے اجلاس میں ایک لچک دار ،مضبوط پائیدار اور شمولیت والی بحالی کے لئے ڈیجٹیلائزیشن سے استفادہ کرنے کے لئے اعلانیہ کو منظوری دی گئی


آئی ٹی وزیر جناب اشونی ویشنو نے چوٹی کانفرنس میں ورچوئل طریقے سے ہندوستانی وفد کی قیادت کی
ڈیجیٹل معیشت سماجی شمولیت کے لئے ایک اہم وسیلہ:آئی ٹی وزیر جناب اشونی ویشنو

جی 20 ممالک کو سب لوگوں کے لئے ایک آزاد ،کھلے ہوئے، شفاف، محفوظ اور قابل اعتماد انٹر نیٹ کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے: آئی ٹی کے وزیرمملکت جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 06 AUG 2021 11:49AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06  اگست-2021/

اٹلی کے شہر ٹرائسٹے میں اٹلی کی میزبانی میں ،5 اگست 2021 کو منعقد ہونے والے جی 20 ڈیجیٹل منسٹرز کے اجلاس میں، جی20 کے وزراء نے ‘‘ ایک لچک دار، مضبوط، پائیدار اور شمولیت والی بحالی کے لئے ڈیجٹیلائزیشن سے استفادے’’ حوالے سے ایک اعلانیہ کو منظوری دی۔تمام وزراء نے ڈیجٹیل معیشت اور ڈیجیٹل حکومت کے ستونوں کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں تعاون کو بڑھانے کی سمت میں کام کرنے پر اتفاق کیا۔

7.jpg

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ورچوئل طریقے سے ہندوستانی وفد کی قیادت کی اور ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں ہندوستان کی کامیابیوں کی داستان سے شرکاء کو واقف کرایا۔وزیرمملکت  برائے  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی جناب راجیو چندر شیکھر نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

 جناب ویشنو نے ڈیجٹیل شمولیت اور سماجی تفویض اختیارات کے لئے 2015 کے بعد سے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ذریعہ حاصل کی گئی انقلابی کامیابیوں سے اجلاس کے شرکاء کو روشناس کرایا۔ آدھار، ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی) وغیرہ جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں اور عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعہ عوام کو تفویض اختیارات کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ‘‘ 1.29 ارب صارفین کے لئے ڈیجیٹل شناختی آدھار کی فراہمی،43 کروڑ غریب لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنا اور ان لوگوں کے بینک اکاؤنٹس میں ان کے لئے مخصوص رقم کو براہ راست  بھیجنے کے لئے آدھار اور بینک اکاؤنٹس کو باہم منسلک کرنا ایک ایسا عمل ہے جس سے ڈیلیوری کے نظام میں خرابیوں کاخاتمہ کردیا ہے۔تقریباً 90 کروڑ شہری کسی ایک یا بہت سی اسکیموں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس عمل نے نہ صرف یہ کہ عام شہریوں کو با اختیار بنا دیا ہے بلکہ اس کی وجہ سے  گزشتہ 7برسوں کے دوران 24 ارب ڈالرس سے زیادہ رقم کی بچت بھی کرلی گئی ہے’’۔

جناب ویشنو نے کووڈ عالمی وبا کے دوران ڈیجیٹل شمولیت کی اہمیت  پر بھی روشنی ڈالی۔ جس کا ہندوستان ایک زبردست حامی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کااستعمال ڈیجٹیل شمولیت کے لئے کیاجاتا ہے نہ کہ ڈیجیٹل تقسیم پیدا کرنے کے لئے اور ہندوستان ہمیشہ اس بات کی وکالت کرتا رہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت اصل میں سماجی اتحاد کے لئے ایک اہم ترین وسیلہ ہے۔ انہوں نے جی 20 کے پلیٹ فارم پر ایک بہت گہری اور شراکت داری کے لئے ہندوستان کی حمایت کا عہد کیا اور پروگرام میں شریک ممالک کو ڈیجیٹل شمولیت اور سماجی تفویض اختیارات کی سمت میں مستقبل میں تعاون کرنے کے لئے دعوت دی۔

 

8.jpg

 

وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے ایک عظیم اور محفوظ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کا ہندوستانی ماڈل پیش کیا۔ جس میں بہت سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت مربوط کاری جیسی چیزیں شامل ہیں۔جناب چندر شیکھر نے آدھار کے کردار کی اہمیت پر زور دیا جو کہ ڈیجیٹل شناخت کا ایک بے مثال طریقہ ہے اور ہندوستانی شہریوں کو کئی بھی کسی بھی وقت اپنے  کوائف کی توثیق کرانے کا اہل بناتا ہے۔اس کے علاوہ ایک موثر اور شفاف انداز میں سبسڈی، منافع اور خدمات کی ہدف بند ڈیلیوری بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ عالم کے کسی بھی وقت سے زیادہ آج کے دور میں کووڈ وبا کے ذریعہ زندگیوں، روزگاروں اور معیشتوں میں پیدا ہونے والی ابتری کا مقابلہ کرنے میں تمام حکومتوں کے لئے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ جی 20 ممالک کو سب لوگوں کے لئے ایک آزاد ،کھلے ہوئے، شفاف، محفوظ اور قابل اعتماد انٹر نیٹ کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

تمام وزراء نے متفقہ طور پر اس خیال کااظہار بھی کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ ایک ایسے ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈل کو پیش کیا ہےجس نے غریب اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا۔

******

 

 ( ش ح ۔س  ب۔رض)

U- 7531



(Release ID: 1743147) Visitor Counter : 171