نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ریسلر روی کماردہیا نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے فری سٹائل 57 کلو گرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا

Posted On: 05 AUG 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست 2021:

اہم جھلکیاں:

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روی کمار دہیا کو ان کی شاندارکارکردگی پر مبارکباد دی۔

روی کمار دہیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کود کےوزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر کہتے ہیں ، آپ کی پرجوش کارکردگی ہر ہندوستانی کے لیے بے حد فخر کی بات ہے

ریسلر روی کماردہیا نے مردوں کے فری اسٹائل 57 کلوگرام کے فائنل میں روس کے دو بار کے عالمی چیمپئن زور یوگیوو سے 4-7 سے شکست کے بعد آج ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ پہلوان سشیل کمار کے بعد اولمپکس میں کشتی میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے والا یہ23 سالہ نوجوان دوسرا مرد پہلوان بن گیا ہے۔ میرابائی چانو ، پی وی سندھو ، لولینا بورگوہین اور مردوں کی ہاکی ٹیم کے میڈلز کے بعد ٹوکیو میں یہ ہندوستان کا پانچواں تمغہ ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک بھر کے لوگوں نے سلور میڈلسٹ پہلوان روی کمار دہیا کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پہلوان روی کمار دہیا کو ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب کووند نے ٹویٹ کیا ، "ٹوکیو 2020 میں ریسلنگ سلور جیتنے پر ہندوستان کو روی دہیا پر فخر ہے۔ آپ بہت مشکل صورت حال سے مقابلے میں واپس آئے اور انہیں جیتا۔ ایک سچے چیمپئن کی طرح آپ نے اپنی اندرونی طاقت کا بھی مظاہرہ کیا۔ مثالی جیت اور ہندوستان کی شان بڑھانے کے لیے مبارکباد۔"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پہلوان روی کمار کو مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا ، "روی کمار دہیا ایک قابل ذکر پہلوان ہیں! ان کی لڑائی کا جذبہ اور استقامت شاندار ہے۔ انہیں ٹوکیو 2020 میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ ہندوستان کو ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔"

وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر نے پہلوان روی کمار دہیا کو مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا ، "انڈیا جیت گیا! تم نے یہ کیا راوی! مبارک ہو! آپ کی پرجوش کارکردگی ہر ہندوستانی کے لیے بے حد فخر کی بات ہے! کیسا ناقابل یقین سفر! ہندوستانی کھیلوں کے لیے کتنا حیرت انگیز دن ہے۔"

روی کمار دہیا کا تعلق ہریانہ کے ضلع سونی پت کے نہری گاؤں سے ہے۔ وہ ایک زرعی خاندانی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد اپنے گاؤں میں دھان کے کھیتوں میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے 10 سال کی عمر میں ریسلنگ شروع کی تھی۔ انہیں 2017 میں سینئر نیشنل کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسکے باعث انہیں کوئی اسپونسر نہیں ملا تھا اور انہیں اپنی چوٹ سے ابھرنے کے لئے اپنے خیر خواہوں پرہی ایحصار کرنا پڑا تھا

ذاتی تفصیلات:

تاریخ پیدائش: 12 دسمبر 1997

جائےگھر: نہاری ، سونی پت ، ہریانہ۔

کھیل: کشتی

ٹریننگ بیس: ایس اے آئی این آر سی، سونی پت/ چتراسال اسٹیڈیم۔

ذاتی کوچ: کمال مالکوف

قومی کوچ: جگمندر سنگھ۔

کارنامے:

عالمی چیمپئن شپ - کانسہ

ایشین چیمپئن شپ - 2 گولڈ۔

انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ - 1 سلور میڈل۔

ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ - سلور۔

ایشین جونیئر چیمپئن شپ - گولڈ۔

کلیدی حکومت مداخلتیں

قومی کیمپوں میں پرسنل سپورٹ سٹاف کی شمولیت۔

2018 اور 2021 کے درمیان اے سی ٹی سی کے ذریعےایشین چیمپئن شپ ، سینئر ورلڈ چیمپئن شپ ، میٹیو پیلیکون رینکنگ ٹورنامنٹ ، یاسر ڈوگو اور ورڈ کپ میں شرکت

اولمپکس 2020 کی تیاری کے لیے پرسنل سپورٹ سٹاف کے ساتھ روس میں تربیتی کیمپ۔

پولینڈ اوپن 2020 میں شرکت کے لیے ویزا سپورٹ۔

ٹی او پی ایس

اے سی ٹی سی

میزان

روپئے 15,17,188

روپئے 47,47,249

روپئے 62,91,437

 

 

 

 

کوچز کی تفصیلات: کیو

گراسروٹ لیول: ہنس راج

ترقیاتی سطح: للت/ مہابلی ستپال۔

ایلیٹ لیول: مہابلی ستپال / جگمندر سنگھ / کمال مالکوف۔

*****

U.No.7509

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1743039) Visitor Counter : 266