نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے 189 کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں، 360 کھیلو انڈیا مراکز، 24 کھیلو انڈیا ریاستی مہارت کے مراکز اور 160 کھیلو انڈیا اکیڈمیوں کو گذشتہ تین سال میں منظوری دی ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 05 AUG 2021 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اگست  2021: 

کلیدی جھلکیاں:

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے کھیل کود کی فروغ کے لیے اسکیم تشکیل دی ہیں جن میں کھیلو انڈیا اسکیم، قومی کھیل کود کے ایوارڈ، پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی اسپورٹس بہبود فنڈ شامل ہیں۔

’’اسپورٹس‘‘ ایک ریاستی موضوع ہونے کے ناطے اسپورٹ کی ترقی کا ذمہ دار ہے جس میں  دیہی علاقوں میں اسپورٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی پالیسی کی تشکیل کرنا،  ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی ذمہ داری بنتا ہے۔ مرکزی حکومت ان کی کاوشوں کی مدد کرتی ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے دیہی علاقوں سمیت ملک بھر میں کھیل کود کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے درج ذیل ا سکیمیں تشکیل کی ہیں:

  1. کھیل انڈیا اسکیم
  2. قومی اسپورٹس فیڈریشنوں کو مدد
  3. بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں میں جیتنے والوں اور ان کے کوچوں کو خصوصی ایوارڈ
  4.  قومی اسپورٹس ایوارڈ،  امتیازی کھلاڑیوں کو پنشن
  5. پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی اسپورٹس ویلفیئر فنڈ
  6. قومی اسپورٹس ترقیاتی فنڈ
  7. ہندوستان کی کھیل کود کی اتھارٹی کے ذریعے رننگ اسپورٹ کے تربیتی مراکز

درجِ بالا اسکیموں کی تفصیلات اس وزارت اور بھارت کی کھیل کود کی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر عوامی ڈومن میں دستیاب ہیں۔

مرکزی حکومت وقت وقت سے مختلف ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں سے تجاویز موصول کرتی رہتی ہے۔ تجاویز کو متعلقہ اسکیم کے موضوع کے اعتبار سے منظوری دی جاتی ہے جس میں تجاویز کی تکمیل کیلئے تکنیکی دستیابی  اور اسکیموں کے تحت فنڈوں کی دستیاب کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران وزارت نے 189 کھیل کود کے بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں،  360 کھیلو انڈیا مراکز، 24 کھیلو انڈیا ریاستی مہارت کے مراکز اور 160 کھیلو انڈیا اکیڈمیوں کو منظوری دی ہے جن کا مقصد مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں کھیل کود کی پیشرفت اور اسے فروغ دینا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

U.No.7505

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1743021) Visitor Counter : 199