وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مغربی بنگال کے سیلاب متاثرین کے لیے پی ایم رلیف فنڈ سے معاوضہ کا اعلان کیا

Posted On: 04 AUG 2021 8:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا، ’’مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پی ایم رلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:7472


(Release ID: 1742583) Visitor Counter : 179