وزیراعظم کا دفتر

مرکزی حکومت ریاست کے کچھ حصوں میں بھاری بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مدھیہ پردیش  حکومت کے ساتھ ملکرکام کررہی ہے: وزیر اعظم

Posted On: 04 AUG 2021 1:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04؍اگست: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ ریاست کے کچھ حصوں میں بھاری بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے بات چیت بھی کی ہے اور صورتحال کا جائزہ بھی لیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:

"مرکزی حکومت، مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ ریاست کے کچھ حصوں میں بھاری بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ میں نے وزیراعلی جناب  شیوراج سنگھ  چوہان سے بات کی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ میں ہر ایک کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعا گوہوں۔"

 

*******************

 

ش ح -  س ک

 

U. No. 7451



(Release ID: 1742236) Visitor Counter : 184