نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اولمپک تمغے کی فاتح پی وی سندھو کا ناقابل فراموش خیرمقدم کیا گیا


پی وی سندھو بھارت کی مثالی شخصیت اور تحریک ہیں اوروہ ہر اس بھارتی کاتخیل ہیں، جو ملک کے لئے کھیلنے کے خواب دیکھتا ہے

پی وی سندھو بھارت کے عظیم ترین اولمپیائی چیمپئنوں میں سے ایک ہیں

Posted On: 03 AUG 2021 7:41PM by PIB Delhi

مرکزی وزراء محترمہ نرملاسیتا رمن ، جناب جی کشن ریڈی اور جناب نتیش پرمانک نے  تقریب میں شرکت کی اور پی وی سندھو کو مبارکباددی۔

پی وی سندھو نے کہا کہ میں اپنے والدین کا ، اُن کی طرف سے پوری مدد اور قربانیوں پر اور اپنے کوچ کا ، میرے لئے کام کرنے پراور ا س خواب کو پورا کرنے پران کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی ۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ  ٹھاکر نے آج بیڈ منٹن کی مایہ ناز کھلاڑی پی وی سندھو کے ٹوکیو 2020 میں ہی بنگ جیاؤ پر سیدھے سیٹوں میں کانسے کا تمغہ جیت کر اولمپک کھیلو ں میں  دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن کر وطن لوٹنے پر آج مبارکباددی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PF7N.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C6AS.jpg

ایک گرم جوشانہ تقریب میں سندھو اور ان کے کوچ پارک تائی سینگ کو تہنیت  پیش کرنے میں جناب ٹھاکر کے ساتھ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن ثقافت ،سیاحت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کے وزیر مملکت جناب نتیش  پرمانک، کھیلوں کے سکریٹری جناب روی متل اور کھیلوں کی وزارت کے سینئر افسران بھی تھے۔سندھو کے والدین پی وجے اور پی وی رمن اس پروگرام میں شرکت کے لئے حیدر آبادسے آئے تھے۔ ارکان پارلیمنٹ جناب شیام بابوراؤ ، جناب باندی سنجے کمار ، جناب ارونددھرم پوری اور جناب ٹی جی وینکٹیش نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034QLA.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DG4Z.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WH1P.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ پی وی سندھو بھارت کی عظیم ترین اولمپک چیمپئنوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ بھارت کی مثالی شخصیت اور جذبہ ہیں اور وہ  ہراس بھارتی کا تخیل ہیں، جو ملک کے لئے کھیلنے کے خواب دیکھتا ہے۔ ان کی ناگزیر حصولیابی سے ، جو لگاتار دو اولمپک کھیل مقابلوں میں دواولمپک تمغے جیتنا ہے، آنے والے ایتھلیٹس کو جذبہ فراہم کرے گی۔ ان کی کامیابی نے دکھادیا ہے کہ حکومت کی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم  سے ، ہمارے اولمپک میں حصہ لینے کے چاہت مند کھلاڑیوں  کی پرورش  ہوئی ہے اور یہ پرورش ایسے وقت میں ہوئی ہے ، جب ٹوکیو اولمپک ہونے والے تھے۔ پی وی سندھو نے وزیراعظم نریندرمودی سے بات چیت کی اور ان کی  کامیابی کے فوراََ بعد  وزیر اعظم  پہلے شحص تھے، جنہوں نے انہیں مبارکباددی ۔ ان کی شاندار کامیابی سے 130  کروڑ  بھارتی متاثر ہوئےہیں۔

سندھو نے جو کافی خوش نظر آرہی تھیں، کہا کہ میں اپنے ہرچاہنے والے کا شکریہ ادا کرتی ہوں  ، کیونکہ انہیں  نے میری حمایت کی اور اگرچہ ہم نے اسٹیڈیم میں بغیر شائقین کے کھیلا ، لیکن مجھےیقین ہے کہ بھارت کے اربوں  لوگوں نے میری حمایت کی  اور یہ کامیابی ان کی خواہشوںکا نتیجہ ہے۔میں اپنے والدین کا ان کی لگاتار مدد اور قربانیوں  پر اور اپنے کوچ کا میرے ساتھ کام کرکے اس خواب کو پورا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سندھو ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور انہوں  نے اس بات کے لئے خود کوبار بار ثابت کیاہے۔ ان کی کامیابی میں  ،جس نے تعاون دیا ہے وہ  ہےان کی زبردست تیاری  ، گڈچی باولی میں عالمی سطح کی تربیتی سہولیات ،  ایک عظیم کوچ ، ان کے کنبے کی طرف سے حمایت اور کھیل کے میدان میں سندھو کا اپنا استقلال اور مہارت  ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا دن ہے ، جب سبھی بھارتی جذبہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ریڈی نے کہا کہ پی وی سندھو  کا ٹوکیو اولمپک کھیلوںمیں فاتحانہ کردار بہت سے ایسے کھلاڑیوں کی کہانی ہے ، جنہوں نے پہلی بار ان مقابلو ں میں حصہ لیا ہے۔ وہ پہلی ایسی بھارتی خاتون ہیں، جنہوں نے اولمپک میں  دو تمغے  حاصل کئے ہیں اور پہلی ایسی بھارتی ہیں جنہوں نے اولمپک کھیلوں میں لگاتار دو تمغے حاصل کئے۔ ان اعداد وشمار کے علاوہ  یہ ان کا زندگی بھر کا جنون اورقربانی ہے۔ صبح سویرے  پریکٹس اور دیر رات کی ورش  ان کا کئی سال تک نیا معمول رہا۔ ایک تیلگو کے طورپرایک تیلگو بچی اور حیدرآبادی کو کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ کر میرا دل فخرسے بھر گیا۔ مزید یہ کہ سندھو کی کامیابی سے نہ صرف 65 لاکھ حیدرآبادی یا ساڑھے چھ کروڑتیلگو  یا 65 کروڑ بھارتی خواتین اور لڑکیوں کو جذبہ حاصل ہوگابلکہ پورے ہندوستان کو ۔میں انہیں  اس حیرت انگیز حصولیابی پر ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرمانک نے کہا کہ  پی وی سندھو کو لگاتار دوسرا اولمپک تمغہ جیت کر پہلی بھارتی خاتون بن کر  تاریخ رقم  کرنے پر مبارکباد۔ ان کاخودکو  وقف کردینا ، ان کی سنجیدگی ، عاجزی اور کھیل کا جذبہ سبھی کے لئے جذبے کا وسیلہ بنارہے گا۔ بھارت کو تم پرفخر ہے۔

حکومت نے  سندھو کو پچھلے اولمپک کھیلوں میں  تقریباََ چار کروڑروپے کی رقم دی تھی ،جس میں حیدرآباد میں  تربیتی کیمپوں کے ساتھ ساتھ 52  بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں جانے کا خرچ بھی  شامل تھا۔اس کے علاوہ تلنگانہ سرکار کے ساتھ اشتراک میں اس نے  اولمپک کھیلوں سے پہلے گاچی باولی اسٹیڈیم میں   ان کی تربیت  کے لئے سہولیات دیں ۔

سندھو دوسری بھارتی ایتھلیٹ ہیں، جو ٹوکیو  2020سے  تمغہ لے کر وطن لوٹی ہیں۔اس سے پہلے ویٹ لفٹر  میرابائی چانو  ہیں ، جنہوں نے 24 جولائی کو 49 کلوگرام زمرے میں  چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ مکے باز لولینا بورگو ہین ہیں ، جنہوں نے  69  کلوگرام زمرے میں تمغے کی یقین دہانی کی ۔سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ بدھ کو ترکی کی بوسے ناز  سرمے نیلی  سے ہوگا۔

 

 

****************

 

ش ح۔اس۔ رم

 

U NO. 7440



(Release ID: 1742196) Visitor Counter : 202