وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے اس سال یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے ایک منفرد پروگرام شروع کیا


قومی ترانہ گایئے، ریکارڈ کیجئے اور ’راشٹرگان ڈاٹ ان‘ پر اپنا ویڈیو اپ لوڈ کیجئے

Posted On: 02 AUG 2021 3:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2  اگست 2021،  

  اہم جھلکیاں:

  • ’’میں نے اپنا ویڈیو ریکارڈ اور اپ لوڈ کیا ہے۔ کیا آپ نے بھی کیا ہے‘‘:جناب جی کشن ریڈی
  • WWW.RASHTRAGAAN.IN پر کلک کریں، اپنا ویڈیو اپ لوڈ کریں اور اے کے اے ایم کا ایک حصہ بنیں۔
  • مرتب کئے گئے قومی ترانے کو  15 اگست 2021 کو لائیو دکھایا جائے گا۔
  • بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منانے اور اسے یادگار بنانے کے لئے  آزادی کا امرت مہوتسو ایک منفرد پہل ہے۔

بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے  ملک میں  آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔اس یادگار موقع پر لوگوں کی شرکت درج کرانے کے لئے  کئی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اس سال یوم آزادی منانے کے لئے  ہر طرف  ہندوستانیوں میں  فخر اور اتحاد کا جذبہ بھرنے کے لئے ثقافت کی وزارت  قومی ترانے سے متعلق  ایسی ہی ایک منفرد پہل کررہی ہے۔  اس میں لوگوں کو  قومی ترانہ گانے اور  ویب سائٹ www.RASHTRAGAAN.IN پر اپنا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ مرتب کئے گئے قومی ترانے کو  15 اگست 2021 کو لائیو دکھایا جائے گا۔

اس پہل کا اعلان وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آزادی  کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر من کی بات بتاریخ 25 جولائی 2021 میں کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا ’’ثقافت کی وزارت کی یہ کوشش رہے گی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ہندوستانی مل کر قومی ترانہ گائیں۔ اس کے لئے  ایک ویب سائٹ  راشٹریہ گان ڈاٹ ان بھی تیار کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کی مدد سے آپ  قومی ترانہ گا سکتے ہیں اور اسے ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ اس طرح آپ اس مہم کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس منفرد پہل کا حصہ ضرور بنیں گے‘‘۔

آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے  قومی ترانہ گانے اور ریکارڈ کرنے کی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے  ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج  خود قومی ترانہ گایا اور ریکارڈ کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’ جب ہم  بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں تو آیئے اس موقع پر مل کر قومی ترانہ گائیں! میں نے اپنا ویڈیو ریکارڈ اور اپ لوڈ کردیا ہے ۔ کیا آپ نے  بھی ایسا کیا۔

میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ویڈیو ریکارڈ اور  http://rashtragaan.in پر اپ لوڈ کرکے  اس  پروگرام کا حصہ بنیں #AmritMahotsav‘‘۔

وزیر  موصوف نے امید ظاہر کی کہ دنیا  بھر میں رہنے والے ہندوستانی  بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے اور  انہوں نے  نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ میں شرکت کرنے کی اپیل بھی کی۔ مرتب کئے گئے قومی ترانے کے اپ لوڈ کئے گئے ویڈیوز 15 اگست 2021 کو لائیو دکھائے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FKCF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029J2V.jpg

آج مجاہد آزادی پنگلی وینکیا کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر موصوف نے  انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

’’ایک ماہر تعلیم، ایک عظیم مجاہد آزادی اور ہندوستان کے قومی جھنڈے کا ڈیزائن تیار کرنے والے جناب پنگلی وینکیا گاری کو ان کی جنم جینتی پر میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں میں فخر اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا۔‘‘

 

سال 1916 میں پنگلی وینکیا نے ایک  کتابچہ بعنوان ’بھارت کے لئے ایک قومی جھنڈا‘ شائع کیا تھا جس میں مختلف ممالک کے  جھنڈوں کا ذکر کیا گیا تھا اور ہندوستان کے قومی جھنڈے کے بارے میں انہوں نے اپنے خیالات بھی پیش کئے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ  آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعہ  ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ عوامی تحریک بن جانی چاہیے۔ثقافت کے وزیر اس طرح کے پروگراموں کی شناخت کے لئے  مختلف وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور  اس موقع کےلئے اس کو ایک موزوں تقریب  بنانے  کے لئے  زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو 15 اگست 2022 کو  ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ  کی  75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع کرتے ہوئے   اس سال 12 مارچ کو مہا گاندھی کے سابر متی آشرم سے شروع کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے  جموں و کشمیر سے لیکر پڈو چیری  تک، گجرات سے لیکر شمال مشرق تک ملک بھر میں امرت مہوتسو سے متعلق پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FUHS.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z667.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(U-7367

                          



(Release ID: 1741673) Visitor Counter : 455