وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی3 اگست کو گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان ان-یوجنا سے مستفید ہونے  والے افراد سے بات چیت کریں گے

Posted On: 01 AUG 2021 9:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم اگست 2021 :

وزیراعظم جناب نریندرمودی ، 3 اگست 2021 کو دوپہر بارہ بجکر 30 منٹ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا سے مستفید ہونے والے افراد سے بات چیت کریں گے۔

اس اسکیم کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ریاست میں عوامی شرکت کے ایک بڑے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے بارے میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق ایک اسکیم ہے جس کا خیال وزیراعظم نے کووڈ-19 کے اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنے اور مالی مدد فراہم کرنے کی غرض سے پیش کیا ہے۔ پی ایم جی کے اے وائی کے تحت خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق قومی قانون کےدائرہ میں آنے والے تمام مستفید افراد کو 5 کلو گرام فی شخص کے حساب سے اضافی اناج دیا جاتا ہے۔

گجرات کے وزیراعلی اور نائب وزیر اعلی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

 

******

 

U-NO.7343

ش ح ۔ع م۔ف ر

 



(Release ID: 1741409) Visitor Counter : 188