امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ، جناب امت شاہ نے میڈیکل ایجوکیشن کی نشستوں پر او بی سی زمرے اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کے لیے ریزرویشن دینے کے مودی سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا


میں جناب نریندر مودی کو اس تاریخی فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

اس طویل زیر التوا مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پسماندہ طبقے اور معاشی طور پر کمزور طبقے کی فلاح و بہبود کے تئیں حکومت کی وابستگی ظاہر کی ہے

مودی حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً 5,550 طلباء مستفید ہوں گے

Posted On: 29 JUL 2021 7:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ، جناب امت شاہ نے او بی سی زمرے اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کو میڈیکل ایجوکیشن کی نشستوں میں ریزرویشن دینے کے مودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ٹوئیٹس میں، جناب امت شاہ نے کہا، ”میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی میڈیکل / ڈینٹل کورسز) میں آل انڈیا کوٹہ سکیم میں او بی سی کے لیے 27 فیصد اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے تاریخی فیصلے پر جناب نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا، ”اس طویل زیر التوا مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پسماندہ طبقے اور معاشی طور پر کمزور طبقے کی فلاح و بہبود کے تئیں حکومت کی وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً 5,550 طلباء مستفید ہوں گے۔“

اس اسکیم کے تحت، او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کے ساتھ، موجودہ تعلیمی سال 2021-22 سے انڈر گریجویٹ / پوسٹ گریجویٹ میڈیکل / ڈینٹل کورسز کے لیے آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) نشستوں پر بھی ای ڈبلیو ایس کے لیے 10 فیصد ریزرویشن بڑھایا جا رہا ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7200



(Release ID: 1740487) Visitor Counter : 136