خلا ء کا محکمہ
ٍٍچندریان – 3 سال 2022 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران لانچ کئے جانے کی امید : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
28 JUL 2021 12:05PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،28 / سائنس اور ٹیکنا لوجی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، سائنس اور ٹیکنا لوجی ، زمینی سائنس کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چندر یان – 3 سال 2022 ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران لانچ کیا جا سکتا ہے ۔ بشرطیکہ کام خوش اسلوبی سے جاری رہے ۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ چندر یان – 3 کے لئے کام پوری طرح جاری ہے ۔
چندریان – 3 کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کنفیگریشن ، سب سسٹم کو مربوط کرنے ، خلائی جہاز کی سطح پر تفصیلی ٹسٹنگ اور سسٹم کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کے لئے زمین پر خصوصی آزمائش وغیرہ ، کئی عمل شامل ہیں ۔ چندریان کے پروگرام میں کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے رخنہ پڑا تھا ۔ البتہ ، جتنا بھی کام ورک فرام ہوم کے طور پر ممکن تھا ، وہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران پورا کیا گیا ہے ۔ چندریان – 3 کی پرواز کا کام اَن لاک شروع ہونے کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-07-2021)
U. No. 7129
(Release ID: 1740017)
Visitor Counter : 282