وزارت اطلاعات ونشریات
انڈین پنورما میں شرکت کے لئے آخری تاریخ نزدیک آ رہی ہے
Posted On:
27 JUL 2021 12:19PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 / بھارت کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول ( اِفّی ) میں شرکت کے لئے ، جیسے جیسے آخری تاریخ نزدیک آ رہی ہے ، انڈین پنورما – 2021 میں اینٹری کے لئے زور دیا جا رہا ہے ۔ انڈین پنورما اِفّی کا ایک اہم جز ہے ، جس میں فلم آرٹ کے فروغ کے لئے بھارت کی بہترین عصری فلموں کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔
20 سے 28 نومبر ، 2021 ء تک گوا میں منعقد ہونے والے افی کے اگلے ایڈیشن میں اینٹری کے لئے 18 جولائی سے کام شروع ہو گیا ہے ۔
آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 اگست ، 2021 ء ہے اور آن لائن دی گئی درخواست سے متعلق ہارڈ کاپی اور متعلقہ دستاویزات کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 23 اگست ، 2021 ء ہے ۔ انڈین پنورما کے لئے فلم پیش کرنے کے لئے رہنما خطوط پر عمل کرنا ضروری ہے ۔ پیش کی جانے والی فلم کی سی بی ایف سی یا تکمیل ، فیسٹیول سے پچھلے 12 مہینے کے دوران ہوئی ہو ، یعنی یکم اگست ، 2020 ء سے 31 جولائی ، 2021 ء کے درمیان ہوئی ہو ۔ البتہ مذکورہ مدت میں مکمل ہوئی فلمیں ، جن کے پاس سی بی ایف سی کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے ، انہیں بھی داخل کیا جا سکتا ہے ۔ سبھی فلموں کے سب ٹائٹل انگریزی میں ہونا ضروری ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-07-2021)
U. No. 7072
(Release ID: 1739729)
Visitor Counter : 205