کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

مرکزی حکومت کے ذریعہ ٹریڈ مارجن کومحدود کرنے کے بعد ، 5 میڈیکل آلات کے 91فیصد برانڈ نے اپنی قیمتوں میں 88 فیصد تک کی کمی دکھائی


درآمد کنندگان کے ذریعہ منگوائے گئے پلس آکسیمیٹر، بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشین اور نیبولائزر کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی اطلاع ہے

نظرثانی شدہ ایم آر پی 20 جولائی 2021 سے نافذ العمل ہے

Posted On: 24 JUL 2021 11:53AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 24  جولائی     مرکزی حکومت کے ایک اہم فیصلےکے بعد ، دواسازی کی قیمتوں کا تعین کرنے والی قومی اتھارٹی (این پی پی اے) نے عوامی مفاد میں غیر معمولی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، درج ذیل پانچ میڈیکل آلات کے لئے 13 جولائی 2021 کے نوٹیفکیشن کے توسط سے کی تجارتی مارجن کو محدود کر دیا ہے:

  1. پلس آکسیمیٹر ،
  2. بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشین ،
  3. نیبلائزر ،
  4. ڈیجیٹل تھرمامیٹر ، اور
  5. گلوکوومیٹر۔

تقسیم کاروں کے لیے قیمت (پی ٹی ڈی) کی سطح پر ٹریڈ مارجن کو 70 فیصد تک محدود کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد  23 جولائی 2021 تک ان طبی آلات کی کل 684 مصنوعات / برانڈوں کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے اور 620 مصنوعات / برانڈوں (91فیصد) نےاپنے  ایم آر پی میں کمی کی اطلاع دی ہے۔

قیمتوں میں سب سے زیادہ گراوٹ کی اطلاع پلس آکسیمیٹر کے درآمدبرانڈ کے ذریعہ دی گئی ہے ، جس کے مطابق یہ گراوٹ فی یونٹ  2،95،375 روپے ہے۔ قیمتوں میں کمی کی تفصیلات نیچے دیئے گئے جدول میں دی گئی ہیں۔  

سلسلہ وار نمبر

میڈیکل آلات

نوٹیفکیشن کے بعد رپورٹ کی گئی برانڈوں کی تعداد

برانڈ کی تعداد نے ایم آرپی میں کمی کرنے کے نظر ثانی کی اطلاع دی

ایم آر پی میں بتائی گئی سب سے زیادہ کمی

روپے

فیصد

1 A

پلس آکسیمیٹر – فنگر ٹپ

 

136

 

127 (93%)

 

5,150

 

88%

1 B

پلس آکسیمیٹر – دیگر

 

73

 

62 (85%)

 

2,95,375

 

47%

2

بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشین

 

16

 

195 (90%)

 

6,495

 

83%

3

نیبلائزر

 

137

 

124 (91%)

 

15,175

 

77%

4

ڈیجیٹل تھرمامیٹر

 

88

 

80 (91%)

 

5,360

 

77%

5

گلوکوومیٹر

 

34

 

32 (94%)

 

1,500

 

80%

 

کل

 

684

 

620 (91%)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تمام زمروں میں درآمدشدہ اور گھریلو برانڈکے ذریعہ ایم آر پی  میں کمی کی اطلاع دی گئی ہے۔ درآمد کنندگان کے ذریعہ منگوائے گئے  پلس آکسیمیٹرز ، بلڈ پریشر مانیٹرنگ مشین اور نیبلائزر کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی اطلاع ملی ہے۔

تمام برانڈ اور خصوصیات پر 20جولائی 2021 سے نافذ العمل نظر ثانی شدہ ایم آر پی کو سخت نگرانی اور نفاذ کے لئے ریاستی ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ نظر ثانی شدہ ہدایات این پی پی اے کی ویب سائٹ (www.nppa.gov.in) پر دستیاب ہیں۔ دستیابی کی نگرانی کے لئے ، ان طبی آلات کے مینوفیکچرروں / درآمد کنندگان کو سہ ماہی اسٹاک کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس اہم قدم کو ایف آئی سی سی آئی (فکّی )، ایڈوامیڈ (اے ڈی وی اے ایم ای ڈی) اور اے ایم سی ایچ ای ایم جیسے انڈسٹری ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6960


(Release ID: 1738620) Visitor Counter : 225