وزارت خزانہ
161 واں یوم ِ آمدنی ٹیکس : ملک کی تعمیر کی جانب سفر
Posted On:
24 JUL 2021 12:21PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 جولائی/ آج یہاں براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی ) اور پورے بھارت میں ، اِس کے فیلڈ دفاتر میں 161 واں یومِ آمدنی ٹیکس منایا گیا ۔ اس تقریب کے لئے فیلڈ دفاتر میں بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ آمدنی ٹیکس محکمے کے ذریعے ہمدردی ، صلاحیت ، تعاون اور تعمیری کام کے جذبے کے اظہار میں بیرونی فریقوں ، آئی سی اے آئی کے علاقائی دفاتر ، تجارتی انجمنوں وغیرہ کے ساتھ مل کر ویبینار اور دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں ، جس میں پیڑ لگانے کی مہم ، ٹیکہ کاری کے کیمپوں کا انعقاد ، کووڈ – 19 میں راحت کے لئے کام کرنے والے عہدیداروں کو توصیف نامے جاری کرنے وغیرہ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں ۔
آمدنی ٹیکس محکمے کے لئے اپنے پیغام میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے حکومت کے ذریعے 2014 ء سے کئے جانے والے اصلاحی اقدامات کو درست جذبے سے نافذ کرنے میں کامیابی کے لئے محکمے کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان ملک کی ترقی میں ، اُن کے تعاون کا اعتراف کئے جانے کے حقدار ہیں ، کیونکہ وہ اپنا ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ایمانداری سے اپنا ذمہ داری ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے طریقۂ کار اور عمل کو آسان بنانے ، محکمے کی کار کردگی کو رکاوٹوں سے پاک کرنے اور اسے منصفانہ اور شفاف بنانے میں کامیابی کے لئے محکمے کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے عالمی وباء کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر ٹیکس دہندگان کی بھی تعریف کی ۔ وباء کے دوران اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے ، جن عہدیداروں نے اپنی جان گنوا دی ہے ، انہیں یاد کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اُن کا تعاون کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔
خزانے کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے اپنے پیغام میں ریونیو یکجا کرنے اور ٹیکس پالیسیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے نافذ کرنے کے دوہرے کام کےلئے محکمے کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کام اور عمل در آمد سے متعلق کام کاج آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل ہو گئے ہیں اور ٹیکس دہندگان کی آمدنی ٹیکس کے دفاتر میں آنے کی ضرورت یا تو اب پوری طرح ختم ہو گئی ہے یا بہت کم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ اب بات چیت اعتماد اور احترام کے جذبے سے ہوتی ہے اور رضا کارانہ عمل پر مبنی ہے ۔
خزانے کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ نے اپنے پیغام میں براہ راست ٹیکس نافذ کرکے ملک کی وسیع خدمت کرنے کے ، اِس کے رول پر آمدنی ٹیکس محکمے کی ستائش کی ۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ٹیکس ، حکومت کے لئے مالیے کا ایک ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ سماجی – اقتصادی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بھی ہیں ، انہوں نے محکمے کو اپنی اہلیت اور ضرورت کے وقت کام آنے کے لئے محکمے کی ستائش کی ۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ محکمہ ایک پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر اپنی ساکھ بر قرار رکھے گا ، جو انصاف اور شفافیت کے اصولوں پر چل رہا ہے ۔
ریونیو کے سکریٹری جناب ترون بجاج نے اپنے پیغام میں محکمے کو نیک خواہشات پیش کیں ۔ انہوں نے معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے اور ٹیکس یکجا کرنے میں صحت مند اضافہ حاصل کرنے میں کامیابی کے لئے محکمے کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے محکمے کے فیلڈ یونٹوں کے ذریعے کئے گئے کاموں کی ستائش کی ، جنہوں نے کووڈ – 19 وباء کے دوران امدادی کاموں کا انعقاد کیا اور اپنے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے لئے ٹیکہ کاری کے کیمپوں کا انعقاد کیا ۔
سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب جے بی مہا پاترا نے آئیکر پریوار اور ان کے اہلِ خانہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے مالیہ حاصل کرنے اور ٹیکس دہندگان کے لئے خدمات فراہم کرنے کے اپنے دوہرے رول کو موثر طور پر انجا م دینے کے لئے ، انہیں مبارکباد دی ۔ انہوں نے ، اُن افسران اور عہدیداروں کےلئے دِلی تعزیت کا اظہار کیا ، جنہوں نے وباء کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانیں گنوا دیں اور کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے تئیں ، اُن کا خلوص ہمیں اور محکمے کو زیادہ کام کرنے اور انسانی ہمدردی اختیار کرنے اور ایک موثر ادارے کے طور پر کام کرنے کی تحریک دیتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 24.07.2021 )
U.No. 6946
(Release ID: 1738608)
Visitor Counter : 296