وزارت خزانہ
ڈیجیٹل اورپائیدارتجارتی تسہیل سے متعلق اقوام متحدہ کے عالمی سروے میں ہندوستان کے اسکورمیں نمایاں اضافہ
Posted On:
23 JUL 2021 8:49AM by PIB Delhi
نئی دہلی23؍جولائی: ڈیجیٹل اورپائیدارتجارتی تسہیل سے متعلق اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا بحرالکاہل (یو این ای ایس سی اے پی )کے عالمی سروے میں ہندوستان میں 90.32فیصد اسکورکیاہے ۔سروے میں اسے 2019میں 78.49فیصد سے قابل ذکراضافہ قراردیاگیاہے ۔ سروے کے نتائج کو (https://www.untfsurvey.org/economy?id=IND) پردیکھا جا سکتاہے ۔
143معیشتوں کے جائزہ قدرکے بعد ، 2021کے سروے نے اسکورمیں ہندوستان کی نمایاں پیش رفت کو درج ذیل دیئے تمام پانچ کلیدی اشاریوں میں اجاگرکیاہے :
- شفافیت :2021میں 100فیصد (2019 میں 93.33فیصد سے )
- رسوم کاری :2021میں 95.83فیصد (2019میں 87.5فیصد سے )
- ادارہ جاتی انتظام اورتعاون :2021میں 88.89فیصد ( 2019 میں 66.67فیصد سے )
- پیپرلیس تجارت :2021میں 96.3فیصد (2019 میں 81.48فیصد سے )
- سرحدپارکی پیپرلیس تجارت:2021میں 66.67فیصد (2019میں 55.56فیصد سے )
سروے میں یہ ذکرکیاگیاہے کہ ہندوستان سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے اگراس کا مقابلہ جنوب اورجنوب مغربی ایشیائی خطے (63.12فیصد ) اورایشیابحرالکاہل خطے (65.85فیصد ) سے کیاجائے ۔ ہندوستان کا مجموعی اسکور ، فرانس ، برطانیہ ، کینڈا، ناروے ، فن لینڈ وغیرہ سمیت اوای سی ڈی کے بہت سے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ پایاگیاہے ۔ نیز یہ مجموعی اسکول یوروپی یونین کے اوسط اسکورکے مقابلے میں بھی کہیں زیادہ ہے ۔ ہندوستان شفافیت کے اشاریے کے لئے 100فیصد کااسکور جب کہ ‘‘تجارت میں خواتین ’’ عنصرکے لئے 66فیصد کا اسکورحاصل کیاہے ۔
ت
سی بی آئی سی ، اصلاحات کے ایک سلسلے کے توسط سے فیس لیس ، پیپرلیس ، کانٹرکٹ لیس کسٹمز میں ‘ٹورنٹ ’ کسٹم کی نگرانی کے تحت نمایاں اصلاحات میں پیش پیش رہاہے ۔ اس کا براہ راست اثر یواین این ایس سی اے پی درجہ بندی ڈیجیٹل اورپائیدارتجارتی تسہیل میں پیش رفت کے زمرے میں ہواہے ۔
مزید برآں کووڈ -19وباء کے دوران کسٹمز کی تسہیل نے آکسیجن سے متعلق آلات ، زندگی بچانے والی ادویہ ، ویکسین وغیرہ جیسی کووڈ سے متعلق درآمدات میں وسعت کرنے کی تمام کوششوں کو جہت عطاکی ۔ایک مخصوص واحد ونڈو ‘کووڈ -19، 24x7 ہیلپ ڈیسک برائے ایکزم تجارت وضع کی گئی ، جوکہ درآمدکاروں کو درپیش مسائل کے جلد حل کے لئے ہے ، جسے سی بی آئی سی ویب سائٹ پرلانچ کیاگیا۔
سروے کے بارے میں
ڈیجیٹل اورپائیدارتجارتی تسہیل سے متعلق عالمی سروے، یواین ای ایس سی اے پی کے ذریعہ ہردوسال میں منعقد کیاجاتاہے ۔ 2021کے سروے میں 58تجارتی تسہیلی اقدامات کا ایک جائزہ قدرشامل ہے ، جس کااحاطہ عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی تسہیل کے سمجھوتے میں کیاگیاہے ۔ اس سروے کا بیتابی سے عالمی پیمانے پرانتظار رہتاہے چونکہ یہ اس بات کاثبوت ہوتاہے کہ ممالک کے مابین مطلوبہ اثر اور امدادی اقدام کا تقابل تجارتی تسہیلی اقدامات کے ضمن میں کیاگیاہے یانہیں ۔کسی بھی ملک کے لئے اعلیٰ اسکوران کے سرمایہ جاتی فیصلوں میں بھی تجارتی اعتبارسے مددگارثابت ہوتاہے ۔
****************
ش ح ۔اع۔ع آ
U NO. 6887
(Release ID: 1738040)
Visitor Counter : 280