کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس کے وزیر نے ڈبلیو ٹی او میں بھارت اور ترقی پذیر دنیا کے لیے آواز اٹھائی؛


انہوں نے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے وزیر اعظم مودی کی خواہش پر زور دیا؛

انہوں نے بھارت کے غریب اور محنت کش ماہی گیروں کے تحفظ کے لیے کہا

Posted On: 15 JUL 2021 2:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15 جولائی ،2021   / کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور اور خوراک و عوامی نظام تقسیم اور کپڑے کے صنعت کے وزیر جناب پیوش گویل نے آج ڈبلیو ٹی او کی وزارتی میٹنگ میں ترقی پذیر ملکوں کے حقوق کے لیے سختی سے آواز اٹھائی۔  یہ میٹنگ ماہی گیری پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق اہم مذاکرات کے بارے میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں ڈبلیو ٹی او کے دیگر  رکن ملکوں کے وزرا اور سفرا نیز ڈبلیو ٹی او کی ڈی جی ڈاکٹر نگوزی نے بھی شرکت کی۔

بھارت کی طرف سے ایک سخت بیان دیتے ہوئے جناب گویل نے کہا کہ بھارت معاہدے کو قطعی شکل دینے کا بے حد متمنی ہے۔ کیونکہ کئی ملکوں کی طرف سے غیر معقول سبسڈی بھی دی جا رہی ہے اور ان یہ ممالک مقررہ حد سے زیادہ ماہی گیری کر رہے ہیں جس سے بھارتی ماہی گیروں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ان کی روزی روٹی کو زک پہنچ رہی ہے۔  انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ رکنیت معاہدے میں توازن اور شفافیت قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے اور چھوٹے ماہی گیروں کا تحفظ کرنے کی وزیراعظم مودی کی خواہش پر زور دیا۔

جناب گویل نے خبردار کیا کہ ہمیں ان غلطیوں کو نہیں دوہرانا چاہیے جو ہم میں تین دہائی پہلے ارگوے مرحلے کے دوران کی تھیں۔  جن کی وجہ سے منتخبہ ترقی یافتہ ملک ممبروں کے لیے غیرمساوی اور تجارت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم ہوا تھا۔ خاص طور پر زرعی شعبے میں ۔

جناب گویل نے کہا  کہ کسی بھی معاہدے میں یہ تسلیم کیا جانا چاہیے کہ مختلف ممالک ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں اور ماہی گیری سے متعلق تازہ صورتحال سے ان کی تازہ اقتصادی صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ معاہدے میں تازہ اور مستقبل کی ضرورتوں کے لیے انتظام کیا جانا چاہیے ۔

ڈی جی کی طرف سے ویزروں کو ایک خصوصی سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض غریب اور محنت کش ماہی گیروں کو خصوصی اور امتیاز سلوک دیا جانا نا تو موزوں ہے نہ ہی قابل قبول ہے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ماحول کا تحفظ قرنوں سے بھارتی اقدار کا حصہ ہے ، جسے ہمارے وزیراعظم بار بار دوہراتے رہے ہیں ۔ جناب گویل نے زور دے کر کہا کہ بھارت مذاکرات کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6592


(Release ID: 1736053) Visitor Counter : 173