وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے وارانسی میں انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر – ’رودراکش‘ کا افتتاح کیا
کووڈ کے باوجود کاشی میں ترقیاتی کام تیزی سے چل رہے ہیں: وزیر اعظم
یہ کنونشن سنٹر بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا ہے: وزیر اعظم
یہ کنونشن سنٹر ایک ثقافتی مرکز ہوگا اور مختلف لوگوں کو متحد کرنے کا ذریعہ بنے گا: وزیر اعظم
کاشی میں گزشتہ 7 برسوں میں کئی ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں اور یہ رودراکش کے بغیر مکمل نہیں ہوں گے: وزیر اعظم
Posted On:
15 JUL 2021 3:30PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی میں انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر – رودراکش کا افتتاح کیا، جسے جاپان کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ماں اور بچے کی صحت کے مرکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کووڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہلکاروں اور طبی پیشہ وروں سے بھی ملاقات کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کے باوجود، کووڈ کے باوجود کاشی میں ترقیاتی کام تیزی سے چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سنٹر – رودراکش‘ اس تخلیقیت اور حرکیات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر بھارت اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ کنونشن سنٹر کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے انہوں نے جاپان کی تعریف کی۔
جناب مودی نے یاد کیا کہ جاپان کے وزیر اعظم جناب سوگا یوشی ہیڈے اُس وقت چیف کابینہ سکریٹری تھے۔ تب سے لیکر ان کے جاپان کے وزیر اعظم بننے تک، وہ اس پروجیکٹ میں ذاتی طور پر شامل رہے ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ بھارت کے تئیں ان کے لگاؤ کے لیے ہر ہندوستانی ان کا احسان مند ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم جناب شنزو آبے کو یاد کیا جو آج کے پروگرام سے قریبی طور پر جڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس لمحہ کو یاد کیا جب اُس وقت کے جاپان کے وزیر اعظم جناب شنزو آبے کی کاشی آمد پر انہوں نے رودراکش کے تصور پر ان کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس عمارت میں جدیدیت کی چمک اور ثقافتی تابناکی دونوں ہی شامل ہے، اس میں بھارت جاپان رشتے کا تعلق ہے اور ساتھ ہی مستقبل کے تعاون کی امید بھی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جاپان کے اُن کے دورہ سے عوام سے عوام کے درمیان اس قسم کے رشتے کی شروعات ہوئی اور رودراکش اور احمد آباد میں زین گارڈن جیسے پروجیکٹ اس رشتے کی ترجمانی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسٹریٹجک اور اقتصادی دونوں شعبوں میں آج بھارت کے سب سے بھروسہ مند دوستوں میں سے ایک ہونے پر جاپان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ بھارت کی دوستی اس پورے خطہ میں سب سے فطری پارٹنرشپ تصور کی جاتی ہے۔ بھارت اور جاپان کا نظریہ ہے کہ ہماری ترقی ہماری خوشی کے ساتھ جڑی ہونی چاہیے۔ یہ ترقی ہمہ گیر، سبھی کے لیے ہونی چاہیے، اور اس میں سبھی کا احاطہ کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گانا، موسیقی اور آرٹ بنارس کی رگوں میں موجود ہے۔ یہاں گنگا کے گھاٹ پر کئی فنون کا عروج ہوا، علم نے بلندیاں سر کیں اور انسانیت سے متعلق کئی خیالات پروان چڑھے۔ یہی وجہ ہے کہ بنارس موسیقی، مذہب، علم اور سائنس کا بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز ایک بڑا ثقافتی مرکز اور مختلف لوگوں کو متحد کرنے کا ذریعہ بن جائے گا۔
Kashi has been adorned with so many development projects in the last 7 years, how could this adornment be completed without Rudraksha ?, said the Prime Minister. Now that Kashi which is the real Shiva has worn this Rudraksha, the development of Kashi will shine more, and the beauty of Kashi will increase more.
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں میں کاشی کو کئی ترقیاتی پروجیکٹوں سے مزین کیا گیا ہے، تو یہ رودراکش کے بغیر کیسے پورا ہو سکتا تھا؟ اب کاشی جو حقیقی شیو ہے، نے اس رودراکش کو زیب تن کر لیا ہے تو کاشی کی ترقی اور بھی زیادہ چمکے گی اور کاشی کی خوبصورتی اور بھی زیادہ بڑھ جائے گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6588
(Release ID: 1735955)
Visitor Counter : 313
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam