وزارت دفاع
آزادی کے 75 سال - آزادی کا امرت مہوتسو
بھارت کی جنگ آزدی کے جانبازوں کے مجسموں کی دیکھ بھال اور احترام کے لئے گلینٹری ایوارڈ پورٹل اور این سی سی کی انوکھی پہل
Posted On:
14 JUL 2021 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 جولائی، 2021 :
آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے گلینٹری ایوارڈز پورٹل اور نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی ) نے مشترکہ طور پر مسلح فورسز اور ملک کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والے دیگر لوگوں کی شجاعت کا احترام کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ اس پہل کے تحت بہادروں کے مجسموں کی صفائی اور دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائی جاتی ہے اور کیڈٹس انٹریکٹیو لیکچرز،شعر کہنے، نکڑ ناٹک / رقص وغیرہ کے ذریعہ جنگی سورماؤں اور دیگر قومی ہستیوں کے تعاون اور قیادت سے متعلق خوبیوں کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرتے ہیں۔
آج تک ، این سی سی نے 46 مجسموں کو اپنایا ہے ، جن میں 10 پرم ویر چکر ، 6 اشوک چکر، 11 مہاویر چکر، 4 کیرتی چکر، 12 ویر چکر اور تین شوریہ شکر شامل ہیں۔
این سی سی کی اس نیک سرگرمی کی زیادہ سے زیادہ رسائی کو یقینی بنانے کے لئے گلینٹری ایوارڈ پورٹل نے این سی سی کے ذریعہ منعقد ان پروگراموں کا ہر ہفتے براہ راست ویب کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پورٹل (https://www.gallantryawards.gov.in/) ان لوگوں کو بھی اپنا خراج عقیدت پیش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو اس پروگرام میں ذاتی طور پر شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ اس طرح کا پہلا ایونٹ ٹرائل بیسس پر 7 جولائی 2021 کو ویب کاسٹ کے ذریعہ لائیو کیا گیا تھا ۔ آئندہ پروگرام 16 جولائی 2021 کو صبح گیارہ بجے کیرالہ کے کوچی میں واقع تروپونیتھرا کے اسٹیچو جنکشن پر ہوگا، جہاں این سی سی کے ذریعہ لیفٹننٹ کرنل رام کرشنن وشوناتھن ، ویر چکر کے مجسمہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ لیفٹننٹ کرنرل رام کرشنن وشوناتھن 18 گرینڈیئرس میں سیکنڈ ان کمانڈ تھے، جنہوں نے آپریشن وجے کے دوران کارگل کے دراس سیکٹر میں تولولنگ پہاڑ پر اور اس کے آس پاس آپریشن کیا تھا۔ کارگل جنگ کے دوران ان کے کام کے لئے انہیں بعد از مرگ ویر چکر سے نوازا گیا تھا ۔
اس پہل کے تحت این سی سی کی مقامی اکائی ایک اپنائے گئے مجسمہ کے احاطہ میں ہفتہ وار بنیاد پر صفائی اور معلومات فراہم کرنے کے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔ ایک یا ایک سے زیادہ تعلیمی اداروں کے این سی سی کیڈٹس کو سرگرمیوں کو انجام دینے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ یہ پروگرام ملک کے بہادروں کے تعاون کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کا مقصد بابائے قوم مہاتما گاندھی کے آدرشوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سوچھ بھارت مہم میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کو راغب کرنا بھی ہے۔
یہ پہل روز مرہ کی زندگی میں ‘سوچھتا کی اہمیت کا پیغام دیتی ہے اور مقامی لوگوں کو مقامی یادگاروں اور وراثت کی دیکھ بھال کرنے کے لئے تحریک دیتی ہے۔ یہ سماجی کاموں کے لئے نوجوانوں کی توانائی کے استعمال اور ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ این سی سی کی اس پہل کی سبھی حلقوں نے حوصلہ افزائی کی ہے۔
آئندہ پروگراموں کی جانکاری کے لئے گلینٹری ایوارڈز پورٹل پر لاگ آن کریں۔ لوگ ایک مجسمہ کی تجویز بھی دے سکتے ہیں جسے مقامی این سی سی اکائی کے ذریعہ اپنایا جانا چاہئے ۔ تجویز پورٹل پر بھیجی جاسکتی ہیں۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6542)
(Release ID: 1735706)
Visitor Counter : 283