کابینہ

مرکزی کابینہ نے صحت اور ادویہ کے شعبے میں تعاون پر ہندوستان اور سلطنت ڈنمارک کے درمیان مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی

Posted On: 14 JUL 2021 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14؍جولائی2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے صحت اور ادویہ کے شعبے میں تعاون کرنے پر ہندوستان کی وزارت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت اور سلطنت ڈنمارک کی وزارت صحت کے مابین مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

فائدے:

یہ باہمی مفاہمتی عرضداشت مشترکہ پہلوں اور ٹیکنالوجی ترقی کے  توسط سے ہندوستانہ جمہوریہ کی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور سلطنت ڈنمارک کی وزارت صحت کے مابین تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گی۔یہ مفاہمتی عرضداشت ہندوستان اور ڈنمارک کے مابین باہمی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

باہمی مفاہمتی عرضداشت مشترکہ پہلوں اور صحت کے شعبے میں تحقیق کی ترقی کے توسط سے ہندوستانی جمہوریہ کی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور سلطنت ڈنمارک کی وزارت صحت کے مابین تعاون کو حوصلہ بخشے گا ، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کی صحت کی صورتحال کو بہتر بنانے میں آسانی ہوگی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6534)


(Release ID: 1735561) Visitor Counter : 203