کارپوریٹ امور کی وزارتت

جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے، کارپوریٹ امورکی وزارت میں، وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا ہے

Posted On: 12 JUL 2021 12:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12 جولائی2021: جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج کارپوریٹ  امور کی وزارت  (ایم سی اے ) میں  وزیر مملکت  کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ کارپوریٹ  امور کی وزارت کے وزیر مملکت  کا عہدہ سنبھالنے  سے پہلے جناب  سنگھ  پہلے ہی اعدادوشمار  اور پروگرام کے نفاذ کی وزار ت   اور منصوبہ بندی  کی وزارت میں  بھی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q83U.jpg

کارپوریٹ کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما (دائیں) کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت کی حیثیت سے جناب راؤ اندرجیت سنگھ کا استقبال کرتے ہوئے

 

جناب سنگھ 17ویں لوک سبھا میں  ہریانہ کےگروگرام  حلقےسے رکن پارلیمنٹ ( ایم پی ) ہیں ۔وہ اس وقت رکن پارلیمنٹ  کی حیثیت سے اپنی  پانچویں  مدت کے تحت  خدمات انجام دے رہے ہیں۔جناب سنگھ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عوامی خدمت کے تئیں سرگرم ہیں۔اس سے پہلے وہ ہریانہ میں  Jatusana ودھان سبھا سے قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی ) رہ چکے ہیں اور وہ  ہریانہ کی ریاستی  سرکارمیں  وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

جناب سنگھ نےدلی یونیورسٹی سے گریجویشن  اور ایل ایل بی  کیا ہے۔ 71سالہ جناب راؤ اندرجیت سنگھ پیشے کے اعتبار سے  ایک وکیل اور زرعی  ماہر ہیں اور وہ سرگرم سیاسی  اور سماجی  کارکن بھی رہے ہیں۔

جناب سنگھ کا 1857 میں  بھارت کی آزادی کی  پہلی جنگ کے مجاہدآزادی راؤ تلارام سے سلسلۂ نسب ملتا ہے۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

 

U- 6461


(Release ID: 1734759) Visitor Counter : 200