صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مجموعی طور پر شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی


قومی سطح پر 37.73 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ،کووڈ – 19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 37154 یومیہ نئے معاملوں کی اطلاع ہے

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (450899) سر دست کُل معاملوں کا 1.47 فیصد ہے

لگا تار 21 ویں دن بھی یومیہ جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح 3 فیصد سے کم (2.59 فیصد) ہے

Posted On: 12 JUL 2021 11:24AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 ؍جولائی : کووڈ – 19 کے خلاف  اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل  حاصل کرتے ہوئے بھارت میں  مجموعی طور پر  شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے  متاثرہ افراد میں سے  30014713 افراد  پہلے ہی  کووڈ – 19  صحت یاب ہو چکے ہیں اور  پچھلے 24  گھنٹے میں 39649  مریض  شفا یاب ہو ئے ہیں۔ اس طرح  مجموعی طور پر  صحت یاب ہونے والوں کی شرح  97.22  فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو  صحت مند ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ایک رجحان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016RD5.jpg

دوسری جانب  بھارت میں  مجموعی طور پر 37.73 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور   آج  صبح  7  بجے تک کی ایک عبوری رپورٹ کے مطابق  4851209سیشن کے ذریعے   کُل 377352501  ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔  پچھلے 24  گھنٹے میں 1235287 ٹیکے  لگائے گئے ہیں۔

ان میں شامل ہیں:

حفظان صحت کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,02,49,021

دوسر ٹیکہ

74,07,589

 پیش پیش رہنے والے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,76,68,922

دوسرا ٹیکہ

99,13,421

18 سے 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلا ٹیکہ

11,24,48,511

دوسرا ٹیکہ

37,46,523

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

9,35,18,992

دوسرا ٹیکہ

2,38,13,758

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

7,01,33,406

دوسرا ٹیکہ

2,84,52,358

میزان

37,73,52,501

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سبھی کے لئے  کووڈ  -19 کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21  جون 2021  سے شروع ہو اتھا ۔ مرکزی حکومت  ملک بھر میں  کووڈ  - 19  ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

بھارت میں پچھلے 24  گھنٹے کے دوران 37154 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔  لگا تار 15  دن سے  نئے معاملوں کی یومیہ تعداد 50  ہزار سے بھی کم رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RSZX.jpg

بھارت میں آج  زیر علاج مریضوں کی  تعداد  450899  ہے اور  اب  زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک میں  کُل جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے معاملوں کی  تعداد کا  1.46  فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00316BC.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں  خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ہی  ملک میں پچھلے 24  گھنٹے کے دوران  1432343  نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر  بھارت میں اب تک  43 کروڑ سے زیادہ  (432317813)  نمونوں کی  جانچ کی جا چکی ہے۔

جہاں ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں دوسری طرف  ہفتہ وار  متاثر پائے جانے والے افراد کی لگا تار کمی  دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہفتہ وار  پازیٹیوٹی شرح فی الحال 2.32  فیصد ہے، جب کہ روزانہ  پازیٹیوٹی ریٹ  آج 2.59  فیصد ہے۔ لگا تار 21 ویں دن بھی یومیہ  جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 3  فیصد سے بھی کم ہے اور  لگا  تار 35  ویں دن بھی یہ  تعداد 5  فیصد سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UMHG.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

6459U-


(Release ID: 1734737) Visitor Counter : 248