وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کی کلیان سنگھ جی کی بہ سرعت شفایابی کے لیے بے شمار افراد کی جانب سے کی جانے والی دعاؤں میں شمولیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 JUL 2021 10:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 09 جولائی: وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے جناب  کلیان سنگھ جی کے پوتے سے بات کی اور علیل رہنے والے لیڈر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعظم نے کلیان سنگھ جی کے ساتھ اپنی  گذشتہ بات چیت کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان سے بات کرنے سے ہمیشہ ہی کچھ نہ کچھ سیکھنےکو ملتا ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں ، وزیر اعظم نے کہا:

''ملک بھر میں لا تعداد اور بے شمار لوگ کلیان سنگھ جی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا ئیں کر رہے ہیں۔ کل @ JPNadda جی ، وزیر اعلیmyogadityanath جی اور دیگرسینیئر رہنما ان سے ملاقات  کرنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے اسپتال گئے تھے۔ میں نے ابھی ان  کے پوتے سے بات کی ہے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ہے''۔

مجھے یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ @ جے پی ندڈا جی کے ساتھ گفتگو کے دوران ، کلیان سنگھ جی نے مجھے یاد کیا۔ مجھے کلیان سنگھ جی کے ساتھ  گذشتہ دنوں کی گئی اپنی بات چیت کی بہت سی یادیں ہیں۔ ان میں سے کئی یادیں زندہ ہو گئیں۔ ان سے بات کرنے سے  ہمیشہ سیکھنے کو ملتا ہے۔

 

 

******

ش ح - س  ک

U.No. : 6377

 


(ریلیز آئی ڈی: 1734114) وزیٹر کاؤنٹر : 225