وزارت اطلاعات ونشریات

جناب انوراگ ٹھاکر نے اطلاعات ونشریات کے وزیر کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 08 JUL 2021 12:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  08 جولائی2021: جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اطلاعات ونشریات کے وزیر کے طورپر اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔اس  موقع پر صحافیوں سے بات  کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم  نریندر مودی نے گزشتہ سات سال میں   ملک کو آگے بڑھانے کے لئے بے انتہا کوششیں کی ہیں اور  اطلاعات ونشریات کے وزیر کے طور پر  وہ اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی ذمہ داری  سنبھالیں گے ۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ  وزیراعظم کی طرف سے جو بھی ذمہ داری مجھے دی جائے گی اس کی تکمیل کی پوری کوشش کروں  گا اور  آگے بڑھنے کے لئے میڈیا  کا تعاون لیتے رہیں گے۔

 

 

اطلاعات ونشریات کی وزارت میں  سکریٹری جناب امت کھرے نے اپنے چیمبرمیں وزیر موصوف کا خیر مقدم کیا۔ مختلف میڈیا یونٹوں  اور پرسار بھارتی کے سینئیر افسران کے ساتھ  بات چیت میں  جناب ٹھاکر نے کہا کہ  تمام میڈیا سربراہان کے ساتھ  ایک ٹیم کے طورپر ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔

 

 

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BX7O.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TEGS.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M1E2.jpg

 

 

 

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U- 6312


(Release ID: 1733607) Visitor Counter : 201