امور داخلہ کی وزارت

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کووڈ ۔ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 07 JUL 2021 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 جولائی 2021،   مرکزی داخلہ سیکریٹری  نے آج یہاں تمام  شمال مشرقی ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کووڈ ۔ 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران  تمام مرکز کے زیر انتظام خطوں  اور شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں ایکٹیو معاملات، شرح اموات (سی ایف آر)، پازیٹیوٹی کی شرح  (سی پی آر) اور ٹیکہ کاری کی صورتحال  کی تازہ ترین صورتحال اور رجحانات  پر بات چیت کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ  10 فیصد سے زیادسی پی آر والے ملک کے 73 اضلاع میں 46 اضلاع شمال مشرقی ریاستوں کے ہیں، جہاں پر موجودہ رہنما خطوط کے مطابق  کنٹنمنٹ کے سخت اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی  داخلہ سکریٹری نے  جانچ کرنے، پتہ لگانے،  علاج کرنے، ٹیکہ لگوانے اور  کووڈ کے موافق  رویہ اختیار کی  پانچ نکاتی  حکمت عملی، جیسا کہ وزارت داخلہ کے  آرڈر  بتاریخ 29 جون 2021 میں کہا گیا ہے،  پر عمل کرنے پر زور دیا۔ شمالی مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ضلع  /شہر کی سطح پر  صورتحال کی سختی سے نگرانی کریں اور  جہاں بھی  اس میں ابھار کے ابتدائی علامت نظر آئے وہاں وقت پر   اصلاح کے اقدامات کریں۔ جن اضلاع میں پازیٹیویٹی کے زیادہ معاملات اور  اسپتال میں بھردی کے زیادہ معاملات پائے گئے ہیں،  ان کے معاملے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  مقررہ طریقے سے پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔کووڈ کے مطابق  رویئے کو سختی سے نافذ کئے جانے  کی بات دہرائی گئی اور مشورہ دیا گیا کہ  اس کام میں  سیاسی لیڈروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کو شامل کیا جائے۔

میٹنگ میں ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  چیف سکریٹریز،  پولیس کے ڈائرکٹر جنرل  اور پرنسپل سکریٹریز (ہیلتھ)  نے شرکت کی۔ نیتی آیوگ ممبر (ہیلتھ)، ڈائرکٹر این سی ڈی سی اور وزارت داخلہ اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سینئر  افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-0000                          


(Release ID: 1733476) Visitor Counter : 191