کابینہ سکریٹریٹ

مودی حکومت نے امداد باہمی کی ایک نئی وزارت تشکیل دی

Posted On: 06 JUL 2021 10:22PM by PIB Delhi

‘‘ سہکار سےسمریدھی’’ کے ویژن سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے مودی سرکار نے ایک تاریخی قدم  کے طور پر  امداد باہمی کی  ایک علیحدہ وزارت تشکیل دی ہے۔

مذکورہ وزارت ملک میں امداد باہمی کی تحریک کو مستحکم کرنے کے لئے انتظامی معاملات ،قانون  اور پالیسی  سے متعلق ایک علیحدہ خاکہ فراہم کرے گی۔

یہ ایک سچی عوامی تحریک کے طور پر تعاون میں زیادہ مدد گار ثابت ہوگی اور بنیادی سطح تک پہنچ سکے گی۔

ہمارے ملک میں امداد باہمی پر مبنی معیشت کا فروغ  نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں ہر  رکن  ذمہ داری کے جذبے سے کام کرتا ہے۔

 یہ  وزارت امداد باہمی اور  کثیر ریاستی  امداد باہمی (ایم ایس سی ایس )  کےفروغ کے لئے‘‘ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے’’  عمل کو آگے بڑھانے کا  کام کرے گی ۔

مرکزی حکومت نے کمیونٹی پر مبنی ترقیاتی شراکت داری کے اپنے عہد کو مزید گہرا کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ امداد باہمی کے لئے ایک علیحدہ وزارت کی  تشکیل سے وزیرخزانہ کے ذریعہ بجٹ سے متعلق اعلانات کو بھی  پورا کیاجاسکے گا۔

******

 

( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 6266


(Release ID: 1733289) Visitor Counter : 477