صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یومیہ 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملات کی خبر ہے


بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہو کر 4,82,071 ہوگئی ہے جو کُل معاملات کے 1.85 فیصد پر مشتمل ہے

بھارت میں 35 کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

مسلسل 28 ویں دن شفایابی کی یومیہ شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے اور سردست یہ(2.61فیصد) ہے

Posted On: 05 JUL 2021 11:53AM by PIB Delhi

بھارت میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران40  ہزار سے بھی کم(39,796) یومیہ نئے معاملات کی خبر ہے۔

مسلسل 8 ویں روز50 ہزار سے بھی کم یومیہ نئے معاملات کی خبر ہے، مرکز / ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کی گئی مشترکہ اور  پائیدار کوششوں کی بدولت  ایسا ممکن ہوا ہے۔

1.jpg

بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ سردست ملک میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد4,82,071ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3,279 معاملات کی کمی ہوئی ہے  اور ملک میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کا کُل1.58 فیصد لوگ ہی اب زیر علاج ہیں۔

 

2.jpg

 

ملک میں کل  تک35.28 سے زیادہ لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔آج صبح موصول ہوئی عبوری رپورٹ کے مطابق 46,34,986 اجلاس کے ذریعہ کُل 35,28,92,046 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 14,81,583 ویکسین ڈوزس لگائی گئی ہیں۔

 

حفظان صحت سے متعلق  کارکنان

پہلی خوراک

1,02,29,388

 دوسری خوراک

73,13,234

 پیش پیش رہنے والے کارکنان

پہلی خوراک

1,75,86,200

دوسری خوراک

96,69,322

 

پہلی خوراک

10,07,24,211

دوسری خوراک

27,77,265

45 سے 59 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

9,07,90,116

دوسری خوراک

1,89,54,073

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,89,93,767

دوسری خوراک

2,58,54,470

کل

35,28,92,046

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سبھی افراد کو ٹیکے لگائے جانے کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ21 جون 2021 سے شروع  کیا گیا تھا،مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے اسکوپ کو وسعت دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔اب  جبکہ کووڈ-19 انفیکشن  سے زیادہ سے زیادہ لوگ شفایاب ہورہے ہیں۔ مسلسل 53 ویں دن بھارت کی یومیہ شفایابی کی شرح یومیہ نئے معاملات سے زیادہ ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 42,352 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

3.jpg

یومیہ نئے معاملات کے مقابلے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران2,000(2,556) سے زیادہ لوگوں کے شفایاب ہونے کی خبر ہے۔

4.jpg

 

وباء کے شروع ہونے کے بعد سے متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح2,97,00,430 لوگ پہلے ہی کووڈ-19 سے روبہ صحت ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 42,352 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی شرح97.11فیصد پر مشتمل ہے۔ اور اس میں مسلسل بہتری کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

5.jpg

 

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران  بھارت میں اب تک کل 15,22,504 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔بھارت میں اب تک41.97 کروڑ اور (41,97,77,497) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

ملک بھر میں جہاں ایک طرف جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے،  ہفتے وارمتاثر پائے جانے والے افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔سردست متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتے وار شرح 2.40فیصد ہے اور  متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح آج 2.61 فیصد ہے۔مسلسل 28 ویں دن  یومیہ متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح   5  فیصد سے بھی کم رہی ۔

6.jpg

******

 ( ش ح ۔ش ر ۔رض)

 

U- 6210


(Release ID: 1732791) Visitor Counter : 290