خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی  فروغ کی وزارت نے افراد کی ناجائز تجارت (روک تھام، نگہداشت اور بازآبادکاری) بل 2021 پر تبصرے کرنے نیز تجاویز  دینے کی دعوت دی

Posted On: 04 JUL 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،04جولائی  2021:   خواتین اور بچوں کی فروغ کی وزارت نے  افراد کی ناجائز تجارت (روک تھام، نگہداشت اور بازآبادکاری) بل 2021 کے مسودے پر  تمام اسٹیک ہولڈرس سے تبصرے اور مشورے طلب کیے ہیں۔اس بل کا مقصد افراد کی ، خاص طور پر خواتین اور بچوں کی ، ناجائزہ تجارت کی روک تھام اور  اس کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ متاثرین کی دیکھ بھال، تحفظ اور بحالی کی فراہمی کے لیے نیز ان کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے اور ان کے لیے ایک معاون قانونی ، معاشی اور معاشرتی ماحول پیدا کرنے کے لیے مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس سے وابستہ  یا اس سے متعلقہ معاملات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ایک بار حتمی شکل  حاصل کرنے  کے بعد اس بل کو  منظوری کے لیے اسے کابینہ کو ارسال کیا جائے گا جس کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ا یوانوں میں اس  کی منظوری کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس قانون کا اطلاق سرحد پار سے متاثرہ افراد کی اسمگلنگ کے ہر جرم پر ہوگا۔

مذکورہ بل کے مسودے پر تبصرے/تجاویز، 14 جولائی 2021 تک ای-میل آئی ڈیsantanu.brajabasi[at]gov[dot]inپر ا رسال کی جاسکتی ہیں۔

 برائے مہربانی ڈرافٹ بل  کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://wcd.nic.in/acts/public-notice-and-draft-trafficking-persons-prevention-care-and-rehabilitation-bill-2021

*****

U.No.6191

(ش ح - اع - ر ا)                                      



(Release ID: 1732732) Visitor Counter : 180