وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم کل نیپُن بھارت لانچ کریں گے

Posted On: 04 JUL 2021 12:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4 جولائی 2021،   وزارت تعلیم کا  اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ کل یعنی 5 جولائی 2021 کو  نیشنل انیشی ایٹیو فار  پروفیشیئسی ان ریڈنگ ود انڈر اسٹینڈنگ اینڈ نیومریسی (نپُن بھارت) لانچ  کرے گا۔مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک ورچوول طریقے سے اسے لانچ کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران  ایک مختصر ویڈیو ، ترانہ اور  نپُن بھجن کے بارے میں  نفاذ کے رہنما خطوط بھی لانچ کئے جائیں گے۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  اسکولی تعلیم کے محکمے کے سینئر افسران ،  محکمے کے سینئر افسران  اور  اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

نپُن بھارت کا آغاز  29جولائی 2020 کو  جاری  کی گئی قومی تعلیمی پالیسی  2020 کے نفاذ کے لئے کئے گئے  متعدد اقدامات میں  اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ذریعہ  اٹھایا جانے والا ایک اہم  قدم ہے۔

نپُن بھارت مشن  کا وژن سبھی کے لئے  بنیادی خواندگی اور نیو مریسی  کو یقینی بنانے کے لئے ماحول تیار کرنا ہے تاکہ  سال 27۔2026 تک  گریڈ 3 کے خاتمے تک ہر ایک بچہ  پڑھنے لکھنے اور  نیومریسی  کی مطلوبہ آموزش حاصل کرسکیں۔نپن بھارت  اسکولی  تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے ذریعہ نافذ یا جائے گا اور  مرکز کے ذریعہ  اسپانسر کی جانے والی  سمرگ شکشا اسکیم کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  قومی ۔ ریاستی۔ ضلعی۔ بلاک۔ اسکولی سطح پر پانچ  ٹیئر والا نفاذ کا میکانزم قائم کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6183

                          



(Release ID: 1732618) Visitor Counter : 212