صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تعداد بڑھ کر 34.46 کروڑ تک پہنچی


مسلسل چھ دنوں سے روزانہ درج ہونے والے معاملوں کی تعداد 50 ہزار سے بھی کم

97 دنوں کے بعد بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے بھی کم ہوئی

یومیہ متاثرہ مریضوں کی شرح (2.35 فیصد) مسلسل 26 دنوں سے متاثرین کی شرح 5 فیصد سے کم

Posted On: 03 JUL 2021 10:38AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،03جولائی، 2021/

بھارت میں ٹیکہ کاری  کی مجموعی تعداد گذشتہ روز34 کروڑ  کے نشان کو پار کرگئی۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 45,60,088سیشنز کے ذریعے مجموعی طور پر34,46,11,291 ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں43,99,298ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

اس میں مندرجہ ذیل اعداد و شمار شامل ہیں:

ایچ ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,02,22,008

دوسری خوراک

72,87,445

ایف ایل ڈبلیوز

پہلی خوراک

1,75,60,592

دوسری خوراک

95,89,619

18تا 44 عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,64,91,993

دوسری خوراک

23,80,048

45 تا 60 عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,98,65,131

دوسری خوراک

1,75,25,281

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,86,03,725

دوسری خوراک

2,50,85,449

مجموعی تعداد

34,46,11,291

کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021 کو کیا گیاتھا۔مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے پابند عہد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میںبھارت میں 44,111 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

 مسلسل چھ دنوں سے روزانہ نئے معاملے50 ہزار سے بھی  کم درج ہورہے ہیں۔ ایسا مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012LRE.jpg

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ملک بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد4,95,533 رہ گئی ہے، جو 97 دنوں کے بعد 5 لاکھ سے کم ہے۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں14,104کمی واقع ہوئی ہے اور  زیر علاج مریضوں کی تعداد اب ملک بھر کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد کا صرف 1.62 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D7H5.jpg

اب جبکہ زیادہ سے زیادہ افراد کووڈ-19 انفیکشن سے شفایاب ہورہے ہیں، اس کے سبب بھارت میں 51دنوں سے مسلسلروزانہشفایاب ہونے والے افراد کی تعداد روزانہ نئے معاملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران57,477 شفایابی کے معاملے درج  ہوئے ہیں۔

روزانہ نئے معاملوں کے مقابلے شفایابی کے13ہزار (13,366) سے زیادہ معاملےگذشتہ 24 گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031E22.jpg

وبائی مرض کے آغاز سے  متاثرہ افراد میں سے2,96,05,779 ا فراد کووڈ-19 سے پہلے ہی  شفایاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں57,477مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی مجموعی شرح فی الحال 97.06 فیصد ہے،  جس میں مسلسل اضافہ کا رجحان نظر آرہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004292N.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر18,76,036جانچ کی گئیں۔مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 41.64 کروڑ سے زیادہ (41,64,16,463) جانچ کی جاچکی ہیں۔

اب جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ درج ہورہا ہے،تومتاثرہ افراد کی ہفتہ واری  تعداد میں بھی کمی مسلسل سامنے آرہی ہے۔ متاثرہ افراد کی ہفتہ واری شرح فی الحال  2.50 فیصد ہےجبکہ  متاثرین کی یومیہ شرح آج 2.35 فیصدہوگئی۔ اس میں لگاتار 26دنوں سے 5 فیصد کی کمی آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FQAO.jpg

*****

U NO: 6164



(Release ID: 1732482) Visitor Counter : 276