صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کوویڈ 19 ویکسینیشن: کہانی بمقابلہ حقائق
کوویڈ ۔19 ویکسینیشن پروگرام پیشہ ور لوگوں ، صحت کے ذمہ داروں اور محاذی کارکنوں کے علاوہ سب سے زیادہ مخدوش آبادی والے گروپوں کی حفاظت کرکے ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کے نظام کو مضبوط بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔
تمام شہری خواہ ان کی آمدنی کی حیثیت کچھ بھی ہو، حکومت ہند کی جانب سے مفت ویکسینیشن کے حقدار ہیں
نجی کوویڈ ویکسینیشن سنٹروں میں معاشی طور پر کمزور طبقات کی ویکسینیشن میں مدد کے لئے ناقابل تبدیل الیکٹرانک واؤچر پائپ لائن میں ہیں
Posted On:
01 JUL 2021 4:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کا قومی کوویڈ ویکسینیشن پروگرام سائنسی اور عالمی وبا کے ثبوت ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط اور بہترین عالمی طریق عمل کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، اس کی ایک سے دوسرے سرے تک منظم منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس کا اطلاق ریاستوں / مرکزی خطوں اور بڑے پیمانے پرعوام کی موثر شراکت کے ذریعے ہوتا ہے۔ حکومت ہند کی ویکسی نیشن پروگرام کے تئیں عہد بندی ابتدا سے ہی غیر متزلزل اور سرگرم رہی ہے۔
یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوویڈ ویکسی نیشن پروگرام جو سائنسی اور عالمی وبا کے ثبوت پر مبنی ہے، پیشہ ور لوگوں، صحت ذمہ داران اورمحاذی کارکنوں کی حفاظت اور اس کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ مخدوش آبادیوالے گروپوں کی حفاظت کرکے ملک کے صحت کی دیکھ ریکھ کے نظام کو مستحکم بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔ اس طرح ذمہ داری سے رجوع کرنے سے رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکروں (ایچ سی ڈبلیو) کو 87.4فیصد سے زیادہ پہلی خوراک دینے اور رجسٹرڈ فرنٹ لائن ورکروں (ایف ایل ڈبلیوز) کو 90.8 فیصد پہلی خوراک کی فراہمی میں کامیابی کے مثبت نتایج سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اس گروپ کو تحفظ فراہم کیا گیا جو عالمی وبا کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے درمیان صحت کی دیکھ ریکھ کی خدمات انجام دینے ، نگرانی کرنے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
اب تک کی مہم میں 45 سال زیادہ کی عمر کی آبادی کے 45.1 فیصد کو ویکسینیشن کی پہلی خوراک دیدی گئی ہے۔ 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں اور 45 سے59 سال کی عمر کے لوگوں کا جن کی عمر 52 سے زیادہ ہے احاطہ کرنے کے لئے 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے 49.35 فیصد کو کوویوڈ 19 ویکسین کی واحد خوراک دیدی گئی ہے۔
21جون 2021 سے نافذ نظر ثانی شدہ قومی کوویڈ ویکسی نیشن پالیسی کے تحت ویکسین بنانے والوں کے ذریعہویکسین کی پیداوار کے فروغ اور نئی ویکسینوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گھریلو ویکسین بنانے والوں کو یہ اختیار فراہم کیا گیا ہے کہ وہ نجی اسپتالوں کو بھی براہ راست ویکسین فراہم کریں۔اسے ان کی ماہانہ پیداوار کے 25 فیصد تک محدود رکھا گیا۔ تمام شہری خواہ ان کی آمدنی کچھ بھی ہو، حکومت ہند کی طرف سے مفت ویکسی نیشن کے حقدار ہیں۔ اور جو لوگ ادائیگی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ان کو نجی اسپتالوں کے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز سے رجوع کرنے کی ترغیب دی گئی۔
بڑے اور چھوٹے نجی اسپتالوں کے درمیان ویکسین کی مساوی تقسیم اور علاقائی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستیں اور مرکزی خطے ریاستوں/ مرکزی خطوں کے نجی ہسپتالوں کی طلب کا پتہ چلا کر وہ اطلاع حکومت ہند کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ مزیدیہ کہ نجی اسپتال سروس چارج کے طور پر فی خوراک زیادہ سے زیادہ ڈیرہ سو روپے لے سکتے ہیں۔
’لوک کلیان‘ جذبے کے تحت ، ہندوستانیوں کو نجی کوویڈ ویکسی نیشن سینٹرز (سی وی سی) میں معاشی طور پر کمزور طبقات کی ویکسی نیشن میں مالی مدد کرنے کی بھی ترغیب دی جارہی ہے۔ جس کے لئے ناقابل تبدیل الیکٹرانک واؤچر پائپ لائن میں ہیں۔
برادری پر مبنی ، لچکدار اور عوام رُخی اپروچ کیلئے قومی کوویڈ ویکسینیشن مہم کے تحت کے رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں اور انہیں شئیر کیا گیا ہے۔ عمر رسیدہ لوگوں اور بہ انداز دیگر اہل شہریوں کی مدد کے لئے گھر سے قریب کوویڈ ویکسی نیشن مراکز (این ایچ سی وی سی) بھی شروع کئے گئے ہیں۔
حکومت ہند تمام لوگوں اور خاص طور پر ان کمزور گروہوں کے لئے جن کے پاس تجویز کردہ کسی طرح کا شناخت نامہ نہیں جیسے خانہ بدوش (بشمول مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سادھو / سنت) ، جیل کے قیدی ، ذہنی صحت کے اداروں میں مریض، اولڈ ایج ہومز کے بزرگان ، سڑک کے کنارے بھکاری ، باز آباد کاری مراکز / کیمپوں میں مقیم لوگ اور دیگر شناخت شدہ مجازی لوگ ، جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے انہیں کوویڈ 19 ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت سے آگاہ ہے ،
ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس متعلقہ اضلاع میں متعلقہ سرکاری محکمے / تنظیم جیسے محکمہ اقلیتی امور ، سماجی انصاف ، سماجی بہبود وغیرہ کی مدد سےایسے افراد کے گروہوں کی نشاندہی کرتی ہے
مزید برآں ، کام کاج کی جگہ کے سی وی سی اور نجی سی وی سی کے بین ضلعییا بین ریاستی میپنگ کو بھی رسائی کے لحاظ سے مزید بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی دی جارہی ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین ان لوگوں کو جو ان پر منحصر ہیں اپنے کام کی جگہ سے متعلق ویکسینیشن کے لئے پہلے سے موجود سی وی سی کے ساتھ ٹیگ کر کے ٹیکے لگوا سکتے ہیں۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 6111
(Release ID: 1732138)
Visitor Counter : 233