وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے سِرمور میں  ہوئے حادثے کے سبب جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیراعظم نے معاوضے کا اعلان کیا

Posted On: 28 JUN 2021 10:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28؍ جون  :  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سِرمور، ہماچل پردیش میں ہوئے ایک حادثے میں  جانی  اتلاف پر گہرے رنج  کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہوئے افراد کے جلد سے جلد صحت یاب ہونے کے لئے بھی دعا کی۔

 ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا : ’’وزیراعظم قومی آفات فنڈ (پی ایم  این آر ایف) سے مہلوکین کے قریبی رشتے داروں کو   2-2  لاکھ روپے اور زخمیوں کو  50-50  ہزار روپے کی رقم معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔

ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے:

’’سِرمور، ہماچل پردیش میں ہوئے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے گہرے دکھ میں ہوں، غمگین کنبوں کے لئے تعزیت اور زخمیوں کے لئے دعائیں۔ وزیراعظم قومی آفات فنڈ سے  مہلوکین کے قریبی رشتے داروں کے لئے 2-2  لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50  ہزار روپے  کی رقم بطور معاوضہ: وزیراعظم مودی‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش ت- ق ر)

U-5995



(Release ID: 1731085) Visitor Counter : 133