صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 29 JUN 2021 9:13AM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 29 جون : بھارت میں 102 دنوں کے بعدروزانہ نئے معاملات کی مجموعی تعداد 40،000 سے بھی کم پر پہنچی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے کیسوں کی تعداد 37،566 ہوئی۔

ہندوستان میں فعال کیسوں کی مجموعی تعداد گھٹ  کر 5 لاکھ 52 ہزار 659تک پہنچی ۔

فعال معاملات  کامجموعی تناسب اب تک 1.82 فیصد  ہے۔

اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر2 کروڑ93 لاکھ 66ہزار 601 لوگ شفایاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 994 مریض صحت یاب ہوئے۔

لگاتار 47 ویں دن بھی صحت یابیوں کی تعداد روزانہ نئے سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد سے زیادہ رہی۔

صحت یابیوں کی شرح بڑھ کر 96.87 فیصد تک پہنچی۔

ہفتہ وار مثبت معاملوں کی شرح 5 فیصد سے نیچے گئی جو اس وقت 2.74 فیصد ہے۔

روزانہ مثبت معاملوں کی شرح 2.12فیصد ہے، لگاتار 22 ویں دن 5 فیصد سے کم۔

ٹیسٹنگ صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا، مجموعی طور پر40.81 کروڑ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔

قومی سطح پر جاری ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 32.90 کروڑخوراکیں لوگوں کو دی گئیں۔

*************

 

ش ح۔ س ک۔ ع آ

U No. 5994



(Release ID: 1731081) Visitor Counter : 176