وزیراعظم کا دفتر
وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات کے سلسلے میں وزیر اعظم کے ٹوئیٹس
طبی بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو تقویت
بچوں کے لئے حفظانِ صحت سہولیات کی مضبوطی پر توجہ مرکوز
کاشتکاروں، چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد کے لئے متعدد پہل قدمیاں
یہ اقدامات اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے ،برآمدات میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں گے: وزیر اعظم
ان اقدامات سے اصلاحات کے لئے حکومت کی جاری عہدبندگی کا اظہار ہوتا ہے: وزیر اعظم
Posted On:
28 JUN 2021 7:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے، برآمدات میں اضافہ کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے حفظانِ صحت، بچوں کے لئے حفظانِ صحت سہولیات، کاشتکاروں، چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد کے لئے کیے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔
ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت وزیر اعظم مودی نے کہا۔
’’آج وزیر خزانہ @nsitharaman کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات خصوصاً زیری علاقوں میں صحت عامہ سے متعلق سہولیات کو بہتر بنائیں گے، ساتھ ہی طبی بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کو تقویت بہم پہنچانے کے علاوہ اہم انسانی وسائل کو بڑھاوا دیں گے۔ خصوصی توجہ ہمارے بچوں کے لئے حفظانِ صحت سہولیات کو مضبوط بنانے پر مرتکز ہے۔
ہمارے کاشتکاروں کو مدد فراہم کرانے کو اہمیت دی گئی ہے۔ ایسے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کی لاگت میں تخفیف، آمدنیوں میں اضافے اور زرعی سرگرمیوں کی زبردست لچک اور پائیداری کی حمایت کرتے ہیں۔
ہمارے چھوٹے صنعت کاروں اور آزاد پیشہ افراد کے لئے مزید امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ان کی کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید وسعت کے لئے مدد فراہم کرنا ہے۔ سیاحت سے وابستہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے مالی تعاون سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان اقدامات سے اقتصادی سرگرمیوں کو مہمیز کرنے، پیداواریت کو تقویت بہم پہنچانے، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ نتیجے سے مربوط بجلی تقسیم کاری اسکیم اور پی پی پی پروجیکٹوں کے لئے سہل طریقہ کار اور اثاثوں کو منافع بخش بنانے جیسے اقدامات سے اصلاحات کے لئے ہماری حکومت کی جاری عہدبندگی کا اظہار ہوتا ہے۔‘‘
پیکج کے بارے میں وزارت خزانہ کی ریلیز یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1730963
*****
ش ح ۔اب ن
U:5987
(Release ID: 1730999)
Visitor Counter : 206
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam