وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ایمرجنسی کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو یاد کیا


آئیے ہم ہندوستان کی جمہوری روح کو تقویت دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کریں ، اور آئین ہند میں درج سنہرے اقدار پر عمل پیرا ہوں: وزیر اعظم

Posted On: 25 JUN 2021 10:52AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،25 جون : وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی  نے ان تمام سرکردہ شخصیات کو یاد کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران  مزاحمت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا۔

وزیر اعظم نے ایمرجنسی کی برسی کے موقع پر  سلسلہ وار ٹویٹس کیے۔وزیراعظم نے کہا:

"#ڈارک ڈیز آف ایمرجنسی- ایمرجنسی کے تاریک دنوں  کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 1975 سے 1977 کے عرصہ میں اداروں کی منظم تباہی دیکھنے میں آئی۔

آئیے ہم ہندوستان کی جمہوریت کی  روح کو تقویت دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کریں ، اور آئین ہند میں درج سنہرے اقدار پر عمل پیرا ہوں۔

اسی طرح کانگریس نے ہمارے جمہوری اقدار کو پامال کیا۔ ہمیں وہ ساری عظیم ترین شخصیات یاد ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران مزاحمت کی اور ہندوستانی جمہوریت کا تحفظ کیا۔ #DarkDaysOfEmergency "

https://instagram.com/p/CQhm34OnI3F/?utm_medium=copy_link

 

 

******

ش ح - س ک

U NO. 5891


(Release ID: 1730252) Visitor Counter : 250