مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کل اسمارٹ سِٹی مشن ، امروت اور پی ایم اے وائی – یو کی چھٹی سالگرہ ورچوئل طور پر منائے گی


تقریب کے دوران انڈیا اسمارٹ سِٹی ایوارڈ مقابلہ ( آئی ایس اے سی ) 2020 اور کلائیمیٹ اسمارٹ سِٹی تجزیہ فریم ورک ( سی ایس سی اے ایف ) کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا

طلباء ، نو جوانوں ، این جی اوز ، اداروں اور افراد / گروپ کے لئے پی ایم اے وائی – یو پر مختصر فلم کے مقابلے کا اعلان کیا جائے گا

Posted On: 24 JUN 2021 2:46PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 24 جون / ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت   تین یکسر تبدیلی والے شہری مشنوں  یعنی  اسمارٹ سٹی مشن ، امروت  اور پردھان منتری آواس یوجنا شہری ( پی ایم اے وائی – یو ) کے آغاز کے 6 سال مکمل ہونے پر 25 جون ، 2021 ء کو ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کر رہی ہے ۔ ان مشنوں کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 جون ، 2015 ء کو کیا تھا ۔  یہ تینوں اسکیمیں   شہری احیاء کے لئے ویژن پر مبنی ایجنڈے  کا ایک حصہ ہیں ، جو  شہروں میں رہنے والی بھارت کی تقریباً 40 فی صد آبادی کی امنگوں  کو پورا کرنے کے لئے کثیر سطحی  حکمتِ عملی کے طور پر مرتبکی گئی ہیں ۔

         پچھلے 6  برسوں کے دوران شہری سیکٹر پر   دی جانے والی توجہ کو   مجموعی طور پر  12 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے پرکھا جا سکتا ہے ، جو  2004 ء سے 2014 ء کی مدت کے دوران  صرف 1.5 لاکھ کروڑ روپئے تھی ۔ ان تین مشنوں کے تحت   نافذ کئے گئے  پروجیکٹوں نے    بھارت  کے شہروں میں رہنے والے  لوگوں کی  زندگی میں  قابل قدر تبدیلی  پیدا کی ہے ۔ ان مشنوں نے نہ صرف شہری بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا ہے ، چاہے وہ پانی کی سپلائی میں بہتری ہو یا صفائی ستھرائی ہو ، سب کے لئے مکان  ہوں یا  ڈاٹا کا استعمال ، ٹیکنا لوجی اور  اختراعات  اور ہمارے شہروں کے بندوبست کے لئے  منصوبہ بندی ہو ، ان سب میں  بہتری پیدا کی گئی ہے ۔ ان مشنوں نے  کووڈ – 19 وباء کے دوران وباء کے اثرات سے متاثرہ لوگوں کے لئے خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ، اُن کی بہتری کے لئے اہم رول ادا کیا ہے ۔

         سالگرہ کی تقریب میں  ہاؤسنگ اور شہری امور  کی وزارت کے ذریعے نافذ کئے گئے اہم   اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا ۔  اس تقریب کی صدارت   ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت   ( آزادانہ چارج )  جناب ہردیپ سنگھ  پوری کریں گے ، جب کہ  ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے   مرکزی اور ریاستی حکومتوں  کے تمام  شہری فریقوں کو  اس میں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹری  ، شہروں کے میونسپل کمشنر   ،  ایم ڈیز ، اسمارٹ سٹی  کے سی ای او ، ریاستی سطح کی  با اختیار ایجنسیاں  ،  مشن کے ڈائریکٹوریٹ اور اُن کے عہدیدار  ، ٹیم کے ارکان ، پیشہ ور افراد ، صنعتی نمائندوں ، میڈیا کے افراد  اور تعلیمی اداروں کے ارکان کو  ، اس تقریب  میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

         اس تاریخ کو  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  کے تحت  خود مختار ادارے  ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف اربن افیئرس  کے قیام کے 45 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں ۔  اس ادارے کو  شہر کاری  سے متعلق   مسائل اور  پریکٹس پر ریسرچ کا کام سونپا گیا ہے ۔

پردھان منتری آواس یوجنا  - شہری

         سبھی کے لئے مکان کے تحت پی ایم اے وائی – یو   ملک کی آزادی کے  75 سال مکمل ہونے پر سال 2022 ء تک اہل افراد کو  پکے مکان  کی یقین دہانی کے ساتھ ای ڈبلیو ایس / ایل آئی جی اور ایم آئی جی کے زمرے والے شہریوں کو مکانوں کی فراہمی  کو یقینی بناتا ہے ۔  پردھان منتری آواس یوجنا – شہری کے تحت 1.12 کروڑ  مکانوں کو منظوری دی گئی ہے ، جن میں 82.5 لاکھ مکانوں کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور  48 لاکھ کے قریب مکان مکمل کئے جا چکے ہیں ۔

         سالگرہ کے موقع پر  طلباء ، نو جوانوں ، غیر سرکاری تنظیموں ، اداروں ، افراد  / گروپوں کے لئے پی ایم اے وائی – یو پر  مختصر فلم  کا ایک مقابلہ  شروع کیا جائے گا  ، جس کے ساتھ بھارت کی آزادی کے 75 سال پر  مختلف پروگرام  ،ورک شاپ  ، آواس  پر سمواد   کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، جو 75 شہروں  کے اسکولوں  ، کالجوں / اداروں  کے لئے ہو گا ۔

امروت مشن

شہری احیاء اور یکسر تبدیلی کے لئے اٹل مشن  ( امروت ) کا آغاز  ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے 500 شہروں میں پانی کی سپلائی  ، گندے پانی کی نکاسی اور بندوبست  ، سیلابی پانی  کی نکاسی    ، غیر موٹر والے شہری ٹرانسپورٹ  اور  سبزہ زار / پارک   کے معاملات کو حل کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا ۔ اس مشن کی کامیابیاں مندرجہ ذیل ہیں :

  • پانی کے نل کےذریعے کنکشن : 105 لاکھ سےزیادہ  نل کے کنکشن  لگائے جا چکے ہیں  ، جب کہ ہدف  139 لاکھ ہے ۔
  • سیور اور گندے پانی کی نکاسی کے کنکشن : 145  لاکھ کے ہدف  کے مقابلے  78 لاکھ سے زیادہ کنکشن لگائے گئے ۔
  • گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت : 1240 ایم ایل ڈی اور  4960 ایم ایل ڈی کی صلاحیت  پر پیش رفت جاری ہے ۔
  • پانی بھرنے کے 1840  مقامات کو درست کیا گیا ۔
  • سبزہ زار اور پارک : 1850 پارک اور 3770 ایکڑ  سبزہ زار تیار کئے گئے ۔
  • میونسپل بانڈ : 10 شہروں نے  3840 کرو ڑروپئے کے  میونسپل بانڈ جاری کئے ۔
  • تعمیرات کے لئے آن لائن اجازت کا نظام  2465 شہروں میں نافذ کیا گیا ۔
  • اسٹریٹ لائٹ : 88 لاکھ اسٹریٹ لائٹ کو تبدیل کیا گیا  ، جس سے  سالانہ  192 کروڑ یونٹ توانائی کی بچت اور کاربن کے اخراج میں  15 لاکھ ٹن کی کمی آئی ہے ۔

 اسمارٹ سِٹی مشن

اسمارٹ سِٹی مشن  یکسر تبدیلی لانے والا مشن ہے ، جس کا مقصد  ملک میں  شہری ترقی میں  ایک  مثبت تبدیلی لانا ہے ۔   ایس سی ایم کے تحت  مجوزہ  کل 5890 پروجیکٹوں میں  ( 114 فی صد  ) 178500 کروڑ روپئے کی لاگت کے ( 87 فی صد  قدر ) کی اب تک بولیاں طلب کی جا چکی ہیں اور  145600 کروڑ روپئے ( 71 فی صد کی قدر ) کی لاگت کے  5195 پروجیکٹوں کے لئے کام کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔  45000 کروڑ روپئے کی لاگت کے ( 22 فی صد کی قدر ) 2655 پروجیکٹ ( کل تعداد کا 51 فی صد ) پروجیکٹ پوری طرح مکمل ہو چکے ہیں اور کام کرنے لگے ہیں ۔

اسمارٹ سٹی مشن کے تحت تیار کئے گئے پروجیکٹ  کثیر شعبہ جاتی اور مقامی  آبادی   کی امنگوں  کے آئینہ دار ہیں ۔ اب تک   69 اسمارٹ سٹی  کو فروغ دیا جا چکا ہے  اور ملک میں  مربوط کمان اینڈ کنٹرول سینٹر   کام کرنے لگے ہیں ۔ یہ کمان اور کنٹرول سینٹر   کووڈ مینجمنٹ کے لئے  وار روم  کی طرح کام کر رہے ہیں اور  مشن کے تحت  تیار کردہ بنیادی ڈھانچے نے  شہروں کو   بہتر مواصلات  ، پیشگی تجزیہ اور موثر بندوبست کے ساتھ  وباء سے لڑنے میں مدد دی ہے ۔

چھٹی سالگرہ  کی تقریب کے دوران  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت     انڈیا اسمارٹ سٹی ایوارڈ   مقابلہ  ( آئی ایس اے سی ) 2020 کے نتائج کا اعلان کرے گی ۔ ڈاٹر میچیورٹی  اسسمنٹ فریم ورک  ( ڈی ایم اے ایف ) اور کلائمیٹ اسمارٹ سٹی  اسسمنٹ فریم ورک ( سی ایس  سی اے ایف ) کے تحت  نتائج کا اعلان تقریب کے دوران کیا جائے گا ۔  اس تقریب کے دوران  انڈیا اسمارٹ سٹی   فیلو شپ رپورٹ   ،  ٹیولپ سالانہ رپورٹ اور  نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف اربن افیئرس  ( این آئی یو اے ) کے ذریعے  تیار کردہ  معلوماتی رپورٹ  بھی جاری کی جائیں گی ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔24.06.2021 )

U.No. 5858



(Release ID: 1730118) Visitor Counter : 251