صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری : مفروضات بنام حقائق
ٹیکوں کی تقسیم ، ریاست کی آبادی ، مریضوں کی تعداد ، ریاست میں ٹیکوں کے موثر استعمال اور زیاں کی بنیاد پر شفاف طریقے سے کی جارہی ہے
Posted On:
24 JUN 2021 2:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 جون / بھارت کا قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام ، سائنسی اور وبائی مرض کے شواہد ، ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط اور عالمی سطح پر بہترین طریقۂ کار پر مرتب کیا گیا ہے ۔ شروع سے آخر تک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ یہ پروگرام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ موثر طور پر نافذ کیا جا رہا ہے ۔
میڈیا میں کچھ اس طرح کی خبریں آئی ہیں ، جن میں ریاستوں میں کووڈ – 19 ویکسین کی تقسیم غیر شفاف طریقے سے مختص کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ یہ الزامات پوری طرح بے بنیاد ہیں اور ان میں دی گئی معلومات درست نہیں ہیں ۔
اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ بھارت حکومت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کووڈ – 19 کے ٹیکوں کی تقسیم شفاف طریقے سے کر رہی ہے ۔ حکومتِ ہند کے ذریعے ویکسین کی سپلائی ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے استعمال ، باقی بچے ہوئے ٹیکے اور غیر استعمال شدہ ویکسین ، جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس موجود ہیں ، ویکسین کی ہونے والی سپلائی سے متعلق تمام معلومات پریس انفار میشن بیورو کے ذریعے تیار کی گئی پریس ریلیز اور دیگر فورموں کے ذریعے مسلسل فراہم کی جاتی ہیں ۔
کووڈ – 19 ویکسین کی تقسیم مندرجہ ذیل پیمانوں پر کی جاتی ہے :
1 ۔ ریاست کی آبادی ۔
2 ۔ مریضوں کی تعداد ۔
3 ۔ ریاست میں ویکسین استعمال کرنے کی صلاحیت ۔
ویکسین کے ضائع ہونے سے ویکسین کو مختص کرنے پر پڑنے والا اثر ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔24.06.2021 )
U.No. 5857
(Release ID: 1730107)
Visitor Counter : 237