وزارت اطلاعات ونشریات

پرسار بھارتی  ای  - آفس   اپنانے کے ساتھ  100 فیصد  پیپر لیس ہو گیا ہے

Posted On: 24 JUN 2021 1:47PM by PIB Delhi

 ٹیکنالوجی کے استعمال  نے پرسار بھارتی میں تقریبا کام کاج کو بدل دیا ہے ۔ یہ معمول کے مطابق  زیادہ کام کاج نہیں ہے  جبکہ 2 سال سے کم عرصے میں 577 مراکز اور ڈی ڈی، اے آئی آر کے 22348 ملازمین نے ای – آفس سے کام کاج کرنے کے طریقوں  کو اپنا لیا ہے۔

 وبا کے دوران پرسار بھارتی میں  آئی ٹی سے  چلنے والے  کام کاج کے ساخت عمل میں آئے ،  جب ملک بھر کے ملازمین کو  لاک ڈاؤن کے دوران اور بعد میں  متعدد حدود کے اندر کام کرنا پڑا تھا ۔

اگست 2019 میں  پرسار بھارتی کے کام کاج کو زیادہ موثر اور پیپر لیس بنانے کے وژن کے ساتھ  ای -آفس   متعارف کرایا گیا ۔ ملک بھر میں پرسار بھارتی کے 577  مراکز میں 2019 میں 10 فیصد (  اگست  -دسمبر) 2020 میں 74 فیصد اور  18 جون 2021 تک بقیہ 16 فیصد نے ای- آفس کو اپنا لیا ہے۔

تنظیم کے کام کاج میں تیز رفتاری  اور شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ اب تک 50 ہزار سے زیادہ  ای – فائلز تیار کئے گئے ہیں  ہر فائل کا سٹیٹس آن لائن دستیاب ہے ۔ داخلی طور پر  متعلقہ محکمہ اپنی فائل کا پتہ لگا سکتا ہے کہ اس پر کام کاج ہو رہا ہے   یا اسی حالت میں ہے یا بند کر دی گئی ہے۔

اوسطاً  جسمانی طور پر ایک فائل کو نمٹانے کے عمل میں تقریبا  ایک ہفتہ لگتا ہے ۔ ای آفس کے ذریعہ  اوسطا 24 گھنٹے میں یہ کام کر دیا جاتا ہے کبھی کبھار ایک  دو گھنٹے میں بھی  فائل کو نمٹا دیا جاتا ہے۔

نتیجے کے طور پر  لگ بھگ گذشتہ 2 سالوں میں نمٹائے گئے فائلوں کے کل  حجم کے عداد و شمار  اور اوسطا اسی مدت کے دوران  ہر مہینے نمٹائی گئی فائلوں کی اوسط تعداد میں نمایا ں اچھال آیا ہے۔

بیشتر ای- فائل نمٹانے اور بنانے کے سلسلے میں پرسار بھارتی ( اے آئی آر –دوردرشن ) کے اندر سر فہرست 10 دفاتر   درج ذیل ہے:

 

دفاتر

اگست 2019 سے نمٹائی گئی  ای- فائلز کی کل تعداد 

 اگست 2019 سے  نمٹائے گئے  ای- فائلز کا  ماہانہ  اوسط

سی ای  او دفتر

11186

+500

ڈی جی ڈی ڈی  دفتر

6897

+300

ڈی جی  اے آئی آر  دفتر

5973

+270

ڈی جی ڈی ڈی  نیوز دفتر

3872

+170

ڈی جی  اے آئی آر نیوز دفتر

721

+30

ہیڈ آف ٹیکنالوجی

3351

+150

ہیڈ  آف ایچ آر

13331

+600

ہیڈ آف ایڈمین 

6121

+275

ہیڈ آف آپریشنز

2751

+125

ہیڈ آف فائننس

3533

+160

 

اسی پہل سے پرسار بھارتی کے کام کاج  بھی پیپر لیس ہو گئے ہیں ۔ اگست 2019 اور جون 2021 کے درمیان کاغذ پر  تنظیم کے اخراجات میں 45 فیصد کی بچت ہوئی ہیں ۔ کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی کے علاوہ  پیپر لیس کام کاج سے  دور دراج   کام کرنے ، گھر سے کام کرنے وغیرہ کے دوران کووڈ تحفظات میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔ اسی  طرح انفیکشن کے خدشات بھی کم ہوئے ہیں۔

*************

( ش ح ۔ ع ح۔ ر ب(

U. No. 5852



(Release ID: 1730039) Visitor Counter : 272