صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 29.35 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی گئیں

ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 2.14 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں اب بھی دستیاب ہے جو لگائی جانی ہیں

Posted On: 22 JUN 2021 10:45AM by PIB Delhi

نئی دہلی،22/جو ن ۔  کووڈ-19  ٹیکہ کاری کے نیا مرحلہ کل سے شروع ہوگیا ہے، بھارتی حکومت کا وباء کے پھیلاؤ اور بندوبست  نیز  جانچ کرنے ، پتہ لگانے اور علاج کرنے اور کووڈ کے مناسب طریقہ کار کو اپنانے کا  جامع طریقہ کار ٹیکہ کاری مہم کا ایک اہم ستون ہے۔مرکزی حکومت پورے ملک میں  کووڈ-19 ٹیکہ  کاری کی رفتار اور پھیلاؤ کو وسعت دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ 16 جون 2021 کو کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا ملک گیر پروگرام شروع کیاگیا تھا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو دستیاب کرائے جانے والی ویکسین زیادہ سے زیادہ نظر آئے۔ لہذا ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعہ ٹیکہ کاری کے عمل کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعہ  بہتر   منصوبہ بند طریقے سے ویکسین کی سپلائی چین کو آگے بڑھایا جاسکے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت کی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  مفت کووڈ ویکسین  فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی عالم گیر یت کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ویکسین تیار کرنے والوں کے ذریعہ  75 فیصد ویکسین کی خریداری کرے گی اور  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت  سپلائی کرے گی۔

بھارت سرکار کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کو کووڈ کی 29.35 کروڑ سے زیادہ(293504820) ویکسین کی خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں یہ  خوراکیں  بھارت سرکار کی جانب سے  مفت چینل   اور ریاستوں  کے ذریعہ کی گئی  براہ راست  خریداری کے زمرے کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔

  آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب کرائے گئے اعداد وشمار کے مطابق اس  کھپت میں ضائع ہونے والی 272014523 ویکسین کی خوراکیں بھی شامل ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی 2.14 کروڑ(21499297) کووڈ کی  خوراکیں دستیاب ہے جو ابھی لگائی جانی  ہیں۔

مزید یہ کہ3380590 ویکسین کی مزید خوراکیں   تیار ہیں جو اگلے تین روز میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حاصل ہوجائیں گی۔

 

******

 

( ش ح ۔ش ر ۔رض)

U- 5753


(Release ID: 1729314) Visitor Counter : 230