وزارتِ تعلیم

جناب سنجے دھوترے نے یوگا کے بین الاقوامی دن ، 2021 کے موقع پر یوگا سائنس میں این آئی او ایس کا ڈپلومہ  کورس شروع کیا   

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2021 5:40PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 21 جون / تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے  نے آج یوگا کے بین الاقوامی دن ، 2021 کے موقع پر  یوگا سائنس   میں این آئی  او ایس ڈپلومہ کورس کا آغاز کیا   ۔ وزیر موصوف نے کورس کے لئے  خود کی تعلیم کا نصاب  جاری کیا ۔

         یوگا کی اہمیت ، خاص طور پر کووڈ کے دوران ، اس کی اہمیت  کو اجاگر کرتے ہوئے جناب دھوترے نے کہا کہ اس کے نتیجے میں روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  آج شروع کیا گیا یوگا سائنس کا کورس ، ان لوگوں کو ، جنہوں نے یہ  کورس پاس کر لیا ہے ، روزگار طلب کرنے والے  کی بجائے روزگار فراہم کرنے والا بننے میں مدد  کرے گا ۔ وزیرموصوف نے 21 جون کو  یوگا کابین الاقوامی  دن قرار دلوانے میں وزیر اعظم  نریندر مودی  کی کوششوں کی ستائش کی ۔

         این آئی او ایس کی سربراہ  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو سالہ ڈپلومہ کورس  میں ، پہلے سال میں 5 مضامین شامل ہیں ، جن میں یوگا کی تعلیم دینے کی تربیت دی جائے گی ، جب کہ  دوسرے سال میں یوگا تھیریپی  سے متعلق 5 مضامین ہوں گے ۔

 

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا  ۔ ع ا ۔21.06.2021 )

U.No. 5733


(रिलीज़ आईडी: 1729275) आगंतुक पटल : 187
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Tamil , Telugu , Kannada