صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

Posted On: 21 JUN 2021 9:15AM by PIB Delhi

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر7,02,887رہ گئی ہے۔

بھارت میں 88 دنوں بعد یومیہ معاملے 54 ہزار سے کم درج  ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں53,256 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 2,88,44,199 سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران78,190مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

مسلسل39ویں دن یومیہ نئے معاملات کے مقابلےروزانہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ درج ہوئی۔

شفایابی کی شرح بڑھ کر96.36 فیصد ہوگئی ہے۔

ہفتہ واری متاثرہ مریضوں کی شرح میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، فی الحال یہ 3.32 فیصد ہے۔

روزانہ کی مثبت شرح اوسطاً3.83 فیصد ہے ، لگاتار 14 دنوں تک یہ 5فیصد سے بھی کم پر ہے۔

جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ ضافہ ہوا ہے اور کل 39.24 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک28کروڑ  افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

*****

ش ح ۔ س ک

21.06.2021

U NO. 5706



(Release ID: 1728949) Visitor Counter : 137