محنت اور روزگار کی وزارت
محنت و روزگار کے وزیر جناب سنتوش گنگوار نے وباء کے دوران مزدوروں اور ان کے خاندان کے ممبروں کی فلاح کے اقدامات کی تفصیلی معلومات والا کتابچہ جاری کیا
مزدورں کی صحت ، تحفظ اور فلاح کے لئے سرکار عہد بند ہے-جناب سنتوش گنگوار
Posted On:
18 JUN 2021 2:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،18؍جون2021:
محنت و روزگار کے وزیر جناب سنتوش گنگوار نے کہا کہ حکومت مزدورں کی صحت ، تحفظ اور فلاح کے لئے عہد بند ہے۔انہوں نے آج نئی دہلی میں وباء کے دوران مزدورں اور ان کے خاندان کے افراط کی فلاح کے لئے اقدامات کو لے کر ایک تفصیلی سریز والا کتابچہ جاری کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ یقینی بنانا ہے کہ سہولتیں ان لوگوں تک پہنچے ، جن کے لئے یہ تیار کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے آگے کہا کہ حکومت وباء کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال سے باخبر ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیلنج سے پُر اس وقت میں ضرورت ہونے پر وزارت مزدوروں اور ان کے خاندان کے ممبر کی صحت اور زندگی کا تحفظ کرنے و انہیں مشکلات سے بچانے کے لئے لچیلے اور جواب دہ طریقے سے اضافی اقدامات کرنا جاری رکھے گی۔
وزیر موصوف نے آگے کہا کہ وزارت نے کسی اضافی مالی دباؤ کے مزدوروں کے لئے سماجی تحفظ فوائد کو وسیع اور طویل کرنے کے ساتھ اسے آگے بڑھایا ہے۔ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او اسکیموں کے تحت سماجی تحفظ کے اقدامات میں اب اور مزید ڈھیل دی گئی ہے اور اس کا مقصد کووڈ-19 وباء کے بڑھتے اثرات اور اموات کے سبب اپنے خاندان کے ممبروں کی صحت و زندگی کے بارے میں مزدووں کے خوف اور فکر کو دور کرنا ہے۔ای پی ایف او کی امپلائز ڈپازٹ سے مربوط بیمہ اسکیم (ای ڈی ایل آئی)کے تحت اس کے ممبروں کے خاندان کے تمام منحصر ممبر وں، بیمہ شدہ ممبروں کی موت ہونے پر ای ڈی ایل آئی کا فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ موجودہ وقت میں اس اسکیم کے تحت ملازمین کی موت کے معاملے میں دیئے گئے فوائد میں وسعت کی گئی ہے۔ اب گریچوٹی کی ادائیگی کے لئے کم سے کم خدمت کی ضرورت نہیں ہے، خاندانی پنشن کی ادائیگی ، ای پی ایف اور ایم پی ضابطے التزامات کے مطابق کیا جارہا ہے۔ملازم کے بیمار ہونے اور دفتر نہ آنے کی صورت میں سال میں 91دنوں کے لئے بیماری فائدے کی شکل میں کل مزدوری کے 70فیصد کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری یہ حالیہ نوٹیفکیشن میں درج ذیل ترمیمات بھی شامل کی گئی ہیں۔
- فوت شدہ ملازم کے اہل خانہ کو ملنے والی زیادہ سے زیادہ فائدے کی رقم 6لاکھ سے بڑھا کر 7لاکھ کردی گئی ہے۔
- فوت شدہ ملازمین کے اہل خاندان کے ممبر کو 2.5لاکھ روپے کا کم سے کم یقین دہانی فائدہ جو اپنی موت سے پہلے ایک یا زیادہ اداروں نے 12مہینے کی مسلسل مدت کے لئے ممبر تھا۔موجودہ ضابطے میں ایک ادارے میں 12مہینے تک لگاتار روزگار کا التزام ہے، اس سے معاہدہ جاتی؍غیر رسمی مزدورں کو فائدہ ہوگا، جو ایک ادارے میں مسلسل ایک سال تک کام کرنے کی وجہ سے فائدے سے محروم تھے۔
- 15فروری2020ء سے پہلے کے ضابطے کے مطابق کم از کم 2.5لاکھ روپے معاضے کے التزام کی بحالی۔
- آئندہ 3برسوں میں ایچوئری نے اندازہ لگایا ہے کہ اہل خاندان کے ممبروں کو سال 21-2021ء سے 24-2023ء تک ای ڈی ایل آئی فنڈ سے 2185کروڑ روپے کا اضافی فائدہ ملے گا۔
- اسکیم کے تحت موت کی وجہ سے ہونے والے دعویٰ کی تعداد ہر سال 50,000خاندان ہونے کا اندازہ لگایا ہے ۔ اس میں تقریباً 10,000مزدورں کی امکانی موت کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو کووڈ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ ای ایس آئی سی کے تحت بیمہ شدہ اشخاص (آئی پی)کے لئے موت یا کام کی وجہ سے چوٹ کے سبب بیمہ شدہ شخص کی معذوری کے بعد مزدور کی اوسط روزانہ مزدوری کے 90 فیصد کے برابر پنشن شوہر یا بیوی اور بیوہ ماں کو زندگی بھر کے لئے اور بچوں کے لئے 25 سال کی عمر ہونے تک کے لئے دستیاب ہے۔وہیں بچی (لڑکی)کے لئے یہ اس کی شادی ہونے تک کے لئے ہے۔
ای ایس آئی سی اسکیم کے تحت بیمہ شدہ اشخاص(آئی پی)کے خاندانوں کی مدد کرنے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئی پی کے خاندان کے تمام منحصر ممبر جو ای ایس آئی سی کے آن لائن پورٹل میں کووڈ بیماری کے علاج اور اس مرض کی وجہ سے بعد میں موت سے قبل رجسٹرڈ شدہ ہیں، انہیں بھی کام کے دوران مرنے والے بیمہ شدہ اشخاص کے وارثین کو حاصل ہونے والے فائدے اور اسے یکساں سطح پر حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔یہ درج ذیل اہلیت کی شرائط کے تحت ہوگا۔
- آئی پی کو ای ایس آئی سی آن لائن پورٹل پر کووڈ مرض کے علاج اور اس کے چلتے ہونے والی موت سے کم سے کم تین مہینے پہلے رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔
- بیمہ شدہ شخص یقینی طورپر تنخواہ کے لئے شامل ہونا چاہئے اور مرنے والا بیمہ شدہ شخص کے ضمن میں کووڈ مرض کا پتہ چلنے ، جس سے موت ہوئی ہو، ٹھیک ایک سال دوران کم سے کم 78دن کا تعاون دیا ہو۔
بیمہ شدہ جو اہلیت کی شرائط کو پورا کرتا ہو اور کووڈ بیماری کے سبب اس کی موت ہوگئی ہو، اس کے لواحقین اپنی زندگی کے دوران بیمہ شدہ شخص کی اوسط روزانہ تنخواہ کا 90 فیصد ماہانہ ادائیگی حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔فوت شدہ مزدور کی بیوی بھی ہر سال 120 روپے کے معمولی تعاون پر طبی دیکھ بھال کے لئے اہل ہے۔ یہ اسکیم کووڈ -19 سے ٹھیک ہونے کے بعد 30 دنوں کے اندر ہونے والی کووڈ-19 سے متعلق اموات کو بھی کور کرتی ہے۔یہ اسکیم 24مارچ 2020ء سے دو سال کی مدت کے لئے نافذ ہوگی۔
جناب گنگوار نے کہا کہ ای ایس آئی سی کے لئے پندرہ دنوں کے اندر اور ای پی ایف او کے 7دنوں کے اندر سے کم وقت میں شکایتوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
شکایتوں کے ازالے کے بارے میں تفصیل اس لنک پر حاصل کی جاسکتی ہے۔
ای ایس آئی سی کے لئے درج ذیل لنک پر
www.esic.nic.in
ای پی ایف او کے لئے درج ذیل لنک پر
https://www.epfindia.gov.in/site_docs/PDFs/Downloads_PDFs/WhatsApp_Helpline.pdf
اس موقع پر لیبر سیکریٹری جناب اپورو چندر سینئر محنت و روزگار کے مشیر جناب ڈی پی ایس نیگی اور جوائنٹ سیکریٹری (محنت و روزگار جناب آر کے گپتا بھی موجود تھے)
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5623)
(Release ID: 1728347)
Visitor Counter : 258