صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں ایکٹومعاملوں کی تعداد 71دنوں کے بعد کم ہوکر 826740ہوگئی ہے
گذشتہ 24گھنٹوں میں 67208نئے معاملے درج کئے گئے
مسلسل 35ویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے صحت یابی کی یومیہ تعداد میں اضافہ
صحت یابی کی شرح مزید بڑھ کر 95.93فیصد ہوئی
یومیہ پوزیٹوشرح 3.48فیصد ہے ،مسلسل 10ویں دن پازیٹوشرح 5فیصد سے کم ہوئی
Posted On:
17 JUN 2021 10:31AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17؍جون :بھارت میں یومیہ نئے معاملوں میں مستقل گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 67208یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔ اب مسلسل 10ویں دن ایک لاکھ سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔ یہ مرکز اورریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی پائیدار اوراجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
.
بھارت میں ایکٹومعاملوں میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے ، ملک میں آج ایکٹومعاملوں کی تعداد 826740ہے ۔71دنوں کے بعد ایکٹومعاملوں میں یہ سب سے کم گراوٹ ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونامعاملے میں 38692کی کمی درج کی گئی ہے اوراب ایکٹومعاملے ملک کے کل پازیٹومعاملوں کا صرف 2.78فیصد ہے ۔
کووڈ -19انفیکشن سے زیادہ سے زیادہ لوگ صحت یاب ہورہے ہیں ، بھارت میں اب مسلسل 35ویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے صحت یابی کی یومیہ تعداد میں اضافہ ہورہاہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 13570صحت یابی کے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔ یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 36ہزار ( 36362) سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
وباء کی شروعات کے بعد سے متاثرہ لوگوں میں سے 28491670افراد پہلے ہی صحت یاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24گھنٹوں میں 103570مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔مجموعی صحت یابی کی شرح 95.93فیصد ہے ، جوکہ صحت یابی کے معاملے میں مستقل اضافے کے رجحان کو ظاہرکررہاہے ۔
ملک بھرمیں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ۔ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کل 1931249جانچ کی گئی ہے ۔مجموعی طورپر اب تک بھارت میں 38.52کروڑ(385238220)جانچ کئے گئے ہیں ۔ جب کہ ایک طرف ملک نے ٹسٹنگ میں اضافہ ہورہاہے اور ہفتہ وار پازیٹومعاملوں میں مستقل کمی دیکھی جارہی ہے ۔ہفتہ وار پازیٹوشرح فی الحال 3.99فیصد ہے ۔ جب کہ یومیہ پازیٹوشرح آج 3.48فیصد ہے ۔ اب مسلسل 10ویں دن یہ معاملے 5فیصد سے کم رہ گئے ہیں ۔
آج بھارت میں مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد 26.55کروڑسے متجاوز ہوگئی ہے ۔ آج 7بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق 3658159سیشنزکے ذریعہ کل 265519251ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں 3463961ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں ۔
صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,00,88,081
|
دوسری خوراک
|
70,17,838
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,69,56,515
|
دوسری خوراک
|
89,36,711
|
18سے 44سال کی عمرکے افراد
|
پہلی خوراک
|
4,73,43,608
|
دوسری خوراک
|
9,69,085
|
45سے 60سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
7,79,22,224
|
دوسری خوراک
|
1,22,96,349
|
60سال سے زیادہ عمرکے افراد
|
پہلی خوراک
|
6,35,37,652
|
دوسری خوراک
|
2,04,51,188
|
میزان
|
26,55,19,251
|
***********
)17.6.2021 (ش ح ۔ ع ح۔ع آ
U-5545
(Release ID: 1727833)
Visitor Counter : 237